1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

جرمن کیمیکل کمپلیکس میں دھماکا، انتہائی خطرناک قرار

27 جولائی 2021

جرمنی کے شہر لیورکوزن میں ایک زوردار دھماکے سے سارا شہر لرز کر رہ گیا۔ دھماکے کے مقام سے آگ لگنے کے بعد گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل بھی اُٹھتے رہے۔ اس حادثے میں سولہ افراد زخمی جبکہ پانچ لاپتہ ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3y824
جرمنی کے شہر لیورکوزن میں ایک زوردار دھماکے سے سارا شہر لرز کر رہ گیا۔
تصویر: Mirko Wolf/dpa/picture alliance

جرمنی کے چوتھے سب سے بڑے شہر کولون سے بیس کلومیٹر شمال میں واقع لیورکوزن میں دھماکا کیم پارک (Chempark) یا کیمیکل پارک میں ہوا۔ اس حادثے کے بعد امدادی کارکن فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقام پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس کیمیکل پارک کی نگران ایجنسی کورینٹا نے دھماکے کا وقت صبح نو بج کر چالیس منٹ بتایا ہے۔ دھماکا ایک کیمیائی فضلہ جمع کرنے والے تالاب میں ہوا اور دھماکے کے بعد تالاب میں موجود فضلے میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی۔

کارنیوال کے جلوس پر کار چڑھا دینے کا واقعہ، متعدد افراد زخمی

دھماکے کے بعد عام لوگوں اور ملازمین کو چوکس رکھنے کے لیے ہنگامی سائرن بھی بجائے گئے۔ بتایا گیا ہے کے نواحی علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔

انتہائی خطرناک دھماکا

جرمنی کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے (NINA) نے اس دھماکے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ اس ادارے نے قریبی علاقے کے تمام شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Rauchwolke über Chempark Leverkusen
بہت دور سے لیورکوزن میں ہونے والے دھماکے کے بعد اٹھتا دھواں دیکھا جا سکتا تھاتصویر: Oliver Berg/picture alliance/dpa

یہ بھی کہا گیا کہ شہری اپنے نکاسی ہوا کے تمام سسٹمز کو بند کردیں تا کہ آلودہ ہوا سے وہ محفوظ رہ سکیں۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جرمنی کے وفاقی ادارے نے لوگوں کو کھڑکیاں اور دروازے بھی بند رکھنے کی تاکید کی ہے۔

لمبرگ میں ٹرک سے کاروں کو روندنا،حادثہ تھا یا دہشت گردی؟

متاثرہ افراد

لیورکوزن کا کیمیکل پارک دریائے رائن کے کنارے پر ہے اور اس میں ہونے والے دھماکے سے ابھی تک ممکنہ ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پانچ لاپتہ افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

سولہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ لیورکوزن کی بلدیہ نے اپنے فیس بک پیج پر چار زخمیوں کی حالت نازک بیان کی ہے۔ ابھی تک تفتیشی اور انتظامی حکام اس خطرناک دھماکے کی وجوہات تلاش نہیں کر پائے ہیں۔

دھماکے کے مقام کے اندر کی تفصیلات بھی عام نہیں کی گئی ہیں۔ بظاہر حکام تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فوڈ فیسٹیول: فرائنگ پین پھٹنے سے ایک ہلاک، درجن سے زائد زخمی

کیمیکل پارک میں دھماکے کے بعد

لیورکوزن کا کیمیائی انڈسٹری کے لیے مختص کیمیکل پارک بورینگ علاقے میں واقع ہے۔ یہ مرکزی انڈسٹریل پارک سے علیحدہ ہے۔ لیورکوزن میں کئی اہم صنعتی یونٹس قائم ہیں۔

Rauchwolke über Chempark Leverkusen
دھماکے مقام پر پولیس اور فائر بریگیڈز کی بڑی تعداد موجود ہےتصویر: picture alliance/dpa

انڈسٹریل پارک میں بین الاقوامی شہرت کی کئی کیمیکل کمپنیاں اپنے کارخانے قائم کیے ہوئے ہیں اور ان میں بائر۔ لانکسس اور ایونک خاص طور پر نمایاں ہیں۔

حادثے کے بعد کیمیکل پارک کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے لیا جبکہ فائر فائٹرز اور ریسکیو ورکرز کی ایک بڑی تعداد بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ کولون پولیس نے لیورکوزن کو جانے والی موٹر ویز عارضی طور پر بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ع ح / ع ب (ڈی پی اے، اے پی)