1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن امن انعام بھارتی معیشت دان امرتیا سین کے نام

17 جون 2020

نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات اور فلسفی امرتیا سین کو جرمن بُک انڈسٹری کے معتبر ترین امن انعام سے نوازا گیا ہے۔ 86سالہ پروفیسر کے مطالعے اور تجزیے دنیا بھر میں سماجی ناانصافی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3dvUk
Indien Neu Delhi | Thema: Friedenspreis des Deutschen Buchhandels 2020 - Amartya Sen
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Mukherjee

جرمن کتابی صنعت کے بورڈ نے بدھ سترہ جون کو اعلان کیا ہے کہ اس سال کے ’جرمن امن انعام‘ کے حقدار بھارتی معیشت دان اور فلسفی امرتیا سین قرار پائے ہیں۔ اس بورڈ کے بیان کے مطابق چھیاسی سالہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کو کئی دہائیوں تک ’عالمی انصاف‘ کے امور پر غور و فکر کرنے کے احترامیں امن انعام سے نوازا جا رہا ہے۔


بورڈ نے کہا کہ پروفیسر سین کا مطالعہ دنیا بھر میں سماجی ناانصافی کے خلاف جنگ میں ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ قابل اطلاق ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی نیشنل میڈلز امرتیا سین اور ایل پچینو کے نام
امن انعام کی تقریب تقسیم کا اہتمام روایتی طور پر امسالہ فرینکفرٹ بک فیئر کے اختتامی دن یعنی اٹھارہ اکتوبر کو کیا جاتا ہے۔ یہ پروقار تقریب ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جاتی ہے۔ جرمن بک ٹریڈ کا پیس پرائز سن 1950 سے ہر سال دیا جاتا ہے۔ انعام کے ساتھ 25000 یورو کی نقد رقم بھی دی جاتی ہے۔

اس اعزاز کا مقصد ایسی شخصیات کی عزت افزائی کرنا ہے جو ’ادب ، سائنس اور فن کے شعبوں میں اپنی خدمات کے ذریعے بنیادی طور پر امن کے نظریہ کے فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔‘ گزشتہ برس برازیل کے ایک معروف فوٹوگرافر سیباستیو سیلگادو اس انعام کے حقدار قرار پائے تھے۔

ع آ / ع ح (ڈی پی اے / کے این اے)

امن انعام 2015ء، نوید کرمانی کے نام

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں