1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

توہين آميز فلم پر احتجاج کا اپنے مقاصد کے ليے استعمال

19 ستمبر 2012

تيونس سے لے کر مصر تک اسلامی دنيا ميں پيغمبر اسلام کے بارے ميں توہين آميز فلم پر مظاہرے کيے گئے۔ ان مظاہروں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر اور تنظيميں اپنے اثر و رسوخ اور حاميوں ميں اضافہ کرنا چاہتی ہيں۔

https://p.dw.com/p/16BW1
تصویر: AP

لبنان کی شيعہ تنظيم حزب اللہ کے قائد حسن نصراللہ نے بيروت کے ايک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غصّے بھرے چہروں، نعروں اور مکّے دکھانے سے دنيا کو يہ معلوم ہو جانا چاہيے کہ جب تک ہماری رگوں ميں خون گردش کر رہا ہے ہم اپنے پيغمبر کی توہين پر خاموش نہيں رہيں گے۔

بھارت ميں توہين آميز فلم کے خلاف مظاہرہ
بھارت ميں توہين آميز فلم کے خلاف مظاہرہتصویر: REUTERS

نصر اللہ نے ايک لمبے عرصے سے منظرعام پر کچھ نہيں کہا تھا۔ ہمسايہ ملک شام کے تنازعے پر بھی وہ خاموش ہی رہے۔ ليکن حزب اللہ کی پشت پناہی کرنے والی شامی حکومت کو اُس کی طرف سے مدد مل رہی ہے۔ کئی مہينوں سے يہ خبريں گردش کر رہی ہيں کہ حزب اللہ کے جنگجو شام ميں سرکاری فوج کے شانہ بشانہ باغيوں سے لڑ رہے ہيں۔ بشارالاسد کی حمايت سے حزب اللہ کو بہت کچھ کھونا پڑا ہے۔ اب اسد حکومت کے ممکنہ خاتمے سے اُس کی بنياد کو خطرہ لاحق ہے۔

بارسلونا ميں يورپی انسٹيٹيوٹ کے لورديس ودال نے کہا کہ پيغمبر اسلام کے بارے ميں توہين آميز فلم کے خلاف نصراللہ کی اب لب کشائی کا مقصد خود کو امريکا کے خلاف جنگ کرنے اور اس کے ساتھ ہی اسلام کا دفاع کرنے والے کی حيثيت سے پيش کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ نئے حامی بھی ڈھونڈنا چاہتے ہيں۔

لبنان کی طرح دوسرے مسلم ممالک ميں بھی بہت سے گروپ اس اسلام مخالف فلم کو اپنی طاقت کے مظاہرے کے ليے استعمال کر رہے ہيں۔ عرب روزنامے الحيات نے لکھا ہے: ’’سلفی عرب ملکوں ميں سرکاری عمارات پر قبضہ کر کے يہ ثابت کرنا چاہتے ہيں کہ وہ عوام کو سڑکوں پر لا سکتے ہيں۔ وہ پختہ اور منظم اسلامی متبادل کے طور پر سامنے آنے والی اُن قوتوں کو چيلنج کر رے ہيں جو ابھی تک اپنی طاقت کو کافی حد تک منظم نہيں کر پائی ہيں۔‘‘

ليبيا ميں ايسے انتہاپسند گروپ قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہيں جو القاعدہ کے کم ازکم قريب ضرور ہيں۔ توہين آميز فلم کے خلاف پائے جانے والے غم و غصے کو وہ اپنے مقاصد کے ليے استعمال کر رہے ہيں۔

قاہرہ مں امريکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
قاہرہ مں امريکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہتصویر: dapd

سلفی اور اخوان المسلمين کا مقصد ايک ہی ہے ليکن پھر بھی وہ ايک دوسرے کے حريف ہيں۔ قاہرہ کی امريکن يونيورسٹی ميں پڑھانے والے ماہر سياسيات جمال سلطان نے کہا: ’’ مذہبی طور پر انتہائی حساس کم خوشحال طبقہ اس پر تيار ہے کہ اُس کو غلط طور پر استعمال کيا جائے اور مختلف گروپ اس سے اپنے مقاصد کے ليے فائدہ اٹھاتے ہيں۔‘‘

سلطان نے کہا کہ سلفيوں اور اخوان المسلمين کو اقتصادی يا دوسرے مسائل پر آپس ميں بات چيت سے کوئی دلچسپی نہيں ہے۔

K. Knipp,sas/B.Beuthner,ia