1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی کشمیر: دو یورپی سیاح برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک

2 فروری 2023

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ سیاحتی مقام گلمرگ کے قریب پیش آیا۔ اس ہلاکت خیز واقعے میں پولینڈ کے دو اسیکیئرز ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر اکیس افراد کو بچا لیا گیا۔

https://p.dw.com/p/4N0AC
Indien Kaschmir Lawine
تصویر: AFP

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یکم فروری بدھ کے روز برفانی تودہ گرنے سے پولینڈ کے دو اسکیئرز ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ دونوں سیاحتی مقام گلمرگ کے قریب برفانی تودہ گرنے سے برف کے نیچے دب گئے تھے۔

بھارت میں کشمیر کے متعلق متنازعہ سوالنامے پر ہنگامہ

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی ہلاکت خیز واقعے سے 21 دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔

بھارت:جموں وکشمیر میں محافظین کے نیٹ ورکس دوبارہ منظم

پولیس نے کہا، ''امدادی مہم کے دوران، 19 غیر ملکی شہریوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچا لیا گیا۔ تاہم بدقسمتی سے دو غیر ملکی شہری برفانی تودے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔''

جموں و کشمیر میں فائرنگ اور دھماکے، متعدد عام شہری ہلاک

معروف سیاحتی مقام

مقبول ترین سیاحتی مقام گلمرگ مغربی ہمالیہ کے پیر پنجال پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ یہ جگہ پورے سال سیاحوں اور اسکیئرز کو اپنی جانب راغب کرتا ہے، اور بھارت سمیت غیر ملکی سیاحوں میں بھی کافی مقبول ہے۔

Indien Kaschmir Lawine
موسم سرما میں یہاں زبردست برف باری ہوتی ہے اور اسی مناسبت سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں برف سے متعلق اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیںتصویر: Umar Mehraj/AP Photo/picture alliance

موسم سرما میں یہاں زبردست برف باری ہوتی ہے اور اسی مناسبت سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں برف سے متعلق اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیں۔

گلمرگ اور اس کے آس پاس کے تمام علاقے بھارتی افواج کے سخت کنٹرول میں ہیں، کیونکہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کی عملی سرحد یا لائن آف کنٹرول کے پاس واقع ہے۔

برفانی تودہ گرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں

 بلند ترین پہاڑیوں سے گھرے اس علاقے میں برفانی تودے متنازعہ سرحد کے قریب تعینات بھارتی اور پاکستانی فوجوں پر بعض اوقات ہلاکت خیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔ متعدد بار ایسے برفانی تودے گرنے سے اب تک کافی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سن 2010 میں گلمرگ میں عسکری تربیت کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 17 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)