حاليہ برسوں ميں بھارت ميں جنوبی کوريائی پاپ ميوزک اور ڈارمے بے انتہا مقبول ہو رہے ہيں۔ نوجوان بھارتی کورين گانوں کی دھنوں پر رقص کرنے لگے ہيں۔ پاکستان ميں حاليہ برسوں ميں ترک انٹرٹينمنٹ مواد نے جگہ بنائی ہے۔ کيا اب کوريائی پاپ کلچر بھی پاکستان ميں جگہ بنا سکتا ہے؟