1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: کانگریس نریندر مودی کے مراقبے کی مخالف کیوں ہے؟

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
30 مئی 2024

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج جمعرات سے جنوبی بھارت کے کنیا کماری میں دو روز کا مراقبہ شروع کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس کی ٹیلی ویژن چینلوں پر براہ راست نشریہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4gRly
مودی
بی جے پی لیڈروں نے کا کہنا ہے کہ مودی 30 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی مہم کے اختتام کے بعد سوامی وویکانند کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ایک یادگار راک میموریل میں مراقبہ کریں گےتصویر: Hindustan Times/IMAGO

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 30 مئی سے کنیا کماری میں، جو 48 گھنٹے کا مراقبہ کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مودی کے مراقبے کو میڈیا پر لائیو نشر نہ کیا جائے کیونکہ یہ مثالی ضابطہ اخلاف کے خلاف ہے۔

مودی انتخابی ضوابط کی کھلی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے، بھارتی اپوزیشن

 اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے قائدین رندیپ سرجے والا، ابھیشیک سنگھوی اور سید نصیر حسین کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم کے ساتھ بی جے پی کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں ماڈل کوڈ کی مبینہ خلاف ورزیوں کی 27 دیگر شکایات بھی درج کرائیں۔

بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی

کانگریس کا موقف کیا ہے

پارٹی کا موقف ہے کہ کنیا کماری کے 'دھیان منڈپم' میں وزیر اعظم کا 'مراقبہ پروگرام' مودی کے حلقہ وارانسی اور یکم جون کو ہونے والی دیگر سیٹوں پر ووٹنگ سے قبل جو خاموشی کی مدت ہوتی ہے، اس کی یہ ''واضح خلاف ورزی'' ہو گی۔

مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب

پارٹی کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو کئی خبر رساں ایجنسیوں نے اس سفر کے بارے میں اطلاع دی تھی کہ نریندر مودی کنیا کماری جائیں گے اور وہاں وہ 30 مئی سے شروع ہونے والا 48 گھنٹے کا مراقبہ کریں گے۔

کرکٹر یوسف پٹھان بھی سیاسی میدان میں اتر گئے

پارٹی نے اپنے میمورنڈم میں کہا، ''مذکورہ پروگرام کو بڑے پیمانے پر ٹیلیویژن پر نشر کیا جائے گا اور اسے ان کے حلقے وارانسی میں 48 گھنٹے تک اس دوران دکھایا جائے گا، جب ضابطے کے مطابق خاموشی کی مدت ہوتی ہے۔''

بھارتی کشمیر میں عام انتخابات کی ہلچل اور سیاسی انتشار

پارٹی نے کہا، ''مراقبہ کے اس پروگرام ذریعے نریندر مودی 48 گھنٹے کی خاموشی کے دورانیے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور غیر منصفانہ طور پر نسلی و ثقافتی اہمیت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی مہم کو تقویت مل سکے۔''

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کا انعقاد کتنا مشکل؟

کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو یکم کی جون کی ووٹنگ کے بعد اپنا مراقبہ شروع کرنا چاہیے، ورنہ بصورت دیگر ''الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس مراقبے کو نہ تو ٹی وی پر نشر نہ کیا جائے اور نہ پرنٹ میڈیا میں ا س کی تشہیر کی جائے۔''

بی جے پی لیڈروں نے کا کہنا ہے کہ مودی 30 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی مہم کے اختتام کے بعد سوامی وویکانند کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ایک یادگار راک میموریل میں مراقبہ کریں گے۔

دھیان منڈپم وہی مقام ہے جہاں ہندوؤں کی ایک روحانی شخصیت وویکانند کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اسی مقام پر 'بھارت ماتا' کا تصور حاصل کیا تھا۔

بھارت میں نوجوان بیروزگاری سے پریشان