1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی ریاستی الیکش، مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا امتحان  

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو نیوز، نئی دہلی
31 مارچ 2021

بھارتی ریاست مغربی بنگال اور آسام میں جمعرات یکم اپریل کو دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/3rQA4
West Bengal Wahlen Wahlkampf
تصویر: Prabhakarmani Tewari/DW

اس مرحلے میں مغربی بنگال کی 294 سیٹوں میں سے 29 کے لیے جبکہ شمال مشرقی ریاست آسام  کی ایک 140 نشستوں میں سے 40 کے لیے پولنگ ہوگی۔

مغربی بنگال میں اہم معرکہ نندی گرام کے حلقے میں ہوگا، جہاں ریاست کی موجودہ وزیر اعلی اور ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی امیدوار ہیں۔ ان کے مد مقابل انہیں کے ایک سابق وزير سوبھیندو ادھیکاری ہیں جنہوں نے چند ماہ قبل انہیں چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

نندی گرام کے علاقے میں سن 2007 میں ریاستی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے کسانوں کی زمینیں حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کی زبردست مخالفت ہوئی تھی۔ کسانوں کی اس تحریک کی روح رواں ممتا بنرجی تھیں اور اسی تحریک کی بنیاد پر انہوں نے ریاست کی تقریبا 32 برس پرانی کمیونسٹ حکومت کو شکست دے کر اقتدار حاصل کیا تھا۔

منگل کی شام کو جب وہاں انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچی تو میڈیا کی اس میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی۔ سوبھیندو کی حمایت میں جہاں مودی سرکار اور امیت شاہ نے زبردست مہم چلائی ہے وہیں ممتا نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس مہم کے دوران ممتا پر ایک جان لیوا حملہ بھی ہوا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئیں اور اب انہیں پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

West Bengal Wahlen BJP Wahlkampf
تصویر: Prabhakarmani Tewari/DW

ان تمام وجوہات کی بنا پر نندی گرام کے انتخاب پر سبھی کی نظریں لگی ہیں۔ اس کے لیے سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

  آسام  کی چالیس سیٹوں پر پولنگ

شمال مشرقی ریاست آسام کی اسبملی کے لیے جمعرات کو پہلے مرحلے میں 40 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آسام میں  بی جے پی کی حکومت تھی جس کا مقابلہ  کانگریس سے ہے۔ دونوں جماعتوں نے بعض مقامی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بھی کر رکھا ہے۔

آسام میں اس بارے کے انتخاب میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے)  اور نیشنل رجسٹر فار سٹیزن  (این آر سی) سب سے اہم موضوع ہیں۔ بی جے پی بہت زور شور سے یہ مہم چلا رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کے علاوہ باہر سے آنے والے تمام افراد کو شہریت دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہے اور اقتدار میں دوبارہ آنے پر اس پر عمل کرے گی۔

بی جے پی کی انتخابی مہم میں جہاں آسامی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کی بات ہو رہی ہے وہیں  مسلم کلچر کی بھی مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں  لوگ مذہبی لحاظ سے تقسیم نظر آتے ہیں۔

Indien Kalkutta | Wahlkampfmaterial
تصویر: Sirsho Bandopadhyay/DW

نتائج دو مئی کو آئیں گے

بھارت کی پانچ ریاستوں میں اسبملی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ چونکہ یہ انتخابات  کئی مرحلوں میں ہونے ہیں اس لیے اپریل کے اختتام تک ووٹنگ مکمل ہو گی اور دو مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

پانچ ریاستوں میں سے تین، تامل ناڈو، کیرالا اور پڈو چیری کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے، جہاں چھ اپریل کو ایک ہی دن میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جنوبی ریاست تامل ناڈو میں اسمبلی کی کل 234 سیٹیں ہیں جہاں مقامی جماعت ڈی ایم کے اور اے آئی ڈی ام کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ جنوبی ریاست تامل ناڈو کے پاس ہی پڈو چیری ایک چھوٹی سی ریاست ہے، جس میں کل 33 سیٹیں ہیں۔

 قدرتی حسن اور مناظر سے مالا مال جنوبی ریاست کیرالا تعلیم کے اعتبار سے بھارت کی سب سے ترقی یافتہ ریاست ہے، جہاں اسمبلی کی 140 سیٹیں ہیں۔ یہاں عموما ایک مرتبہ کانگریس اتحاد اور دوسری مرتبہ بائیں بازو  کی جماعتیں اقتدار میں آتی ہیں۔ اس بار بھی انہیں دو میں سخت مقابلہ ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں آٹھ مرحلوں میں پولنگ مکمل ہو گی جبکہ آسام میں تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بھارتی سیاست میں خواتین کا کردار

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں