1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ستائیسواں میچ ڈے اور بائرن میونخ کے نو گول

31 مارچ 2013

جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا ستائیسواں میچ ڈے شروع ہو گیا ہے۔ بنڈس لیگا کی چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کرنے کی کوششوں میں بائرن میونخ نے ہفتے کے روز کی جیت سے مزید استحکام حاصل کر لیا ہے۔ جرمن قومی لیگ کے سات میچ ڈیز باقی ہیں۔

https://p.dw.com/p/187Kf
تصویر: picture-alliance/dpa

ہفتے کے روز جرمنی کے ریکارڈ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ نے ہیمبرگ کی ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نو گول کر دیے۔ اس کے جواب میں ہیمبرگ کی ٹم نے بھی دو گول کیے۔ مبصرین کے مطابق اس بڑی سبقت سے میچ جیتنے کے بعد بائرن میونخ کی ٹیم بنڈس لیگا کا گولڈن جوبلی سیزن جیتنے سے بس ایک قدم کی دوری پر رہ گئی ہے۔ بنڈس لیگا کے ابھی سات میچ ڈیز باقی ہیں۔ بائرن میونخ سردست لیگ ٹیبل پر سرفہرست ہے اور اس پوزیشن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ گول اوسط کا فرق بھی بہت زیادہ ہے۔ دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ کلب رواں سیزن میں خاطرخواہ پرفارمنس دینے سے قاصر رہا ہے۔

Fußball Bundesliga - FC Bayern München - Hamburger SV
فارورڈ کھلاڑی کلاڈیوپیزارو کے چار گول شامل ہیںتصویر: Getty Images

بنڈس لیگا کی جانب سے ہفتے کے روز کھیلے جانے والے میچ میں فارورڈ کھلاڑی کلاڈیوپیزارو (Claudio Pizarro) کے چار گول شامل ہیں۔ چونتیس سالہ پیزارو کا تعلق پیرو سے ہے۔ دو گول ہالینڈ کے ارژن روبن (Arjen Robben) نے کیے۔ میچ کا پہلا گول البانوی نژاد فارورڈ جردان شاچیری (Xherdan Shaqiri) نے کیا۔ ہیمبرگ کے خلاف میچ میں بائرن میونخ کی شاندار پرفارمنس یقینی طور پر اگلے ہفتے کے دوران چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل سے قبل ٹیم کا مورال بلند کرنے میں اہم ہو گی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں لیگ ٹیبل کی تیسری ٹاپ ٹیم نے فورٹونا ڈسلڈورٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل کی چوتھے مقام کی ٹیم شالکے نے زوال کی شکار ٹیم ہوفن ہائیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ہوفن ہائیم رواں سیزن کے اختتام پر تنزلی سے دوچار ہو کر سیکنڈ لیول میں پہنچ جائے گی۔ فرائی برگ کی ٹیم نے مؤنشن گلاڈباخ کے فٹ بال کلب کو دو گول سے مات دی۔ فرائی برگ کی اس وقت ساتویں پوزیشن ہے۔ دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ نے اشٹٹ گارٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔

1. Bundesliga VfB Stuttgart gegen Borussia Dortmund
ڈورٹمنڈ نے اشٹٹ گارٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایاتصویر: imago sportfotodienst

ہیمبرگ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بائرن میونخ کے پوائنٹس کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ دوسرے مقام پر دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ ہے اور اس کے پوائنٹس 52 ہیں۔ بائر لیور کوزن تیسری پوزیشن پر براجمان ہے اور اس کے پوائنٹس 48 ہیں۔ بنڈس لیگا کی ٹاپ تھری ٹیمیں بائرن میونخ، شالکے، ڈورٹمنڈ اور بائر لیورکوزن یورپی فٹ بال کلبوں کے معتبر ٹورنامنٹ چیمپئيز لیگ کے لیے بھی کوالیفائی کر گئی ہیں۔ شالکے کلب کی لیگ ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔

بنڈس لیگا کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہنے والی تین ٹیموں کو سیکنڈ لیول میں بھیج دیا جاتا ہے۔ اب تک ہوفن ہائیم کے علاوہ گوئتھر فیُورتھ کی تنزلی یقینی دکھائی دیتی ہے۔ ہوفن ہائیم کی20 پوائنٹس کے ساتھ سترہویں اور گروئتھر فیورتھ کی 15 پوائنٹس کے ساتھ اٹھارہویں پوزیشن ہے۔ تیسری ٹیم آؤگز برگ کی ہے لیکن اسے سیکنڈ لیول کی تیسری ٹاپ ٹیم کے ساتھ میچ پلے آف میچز کھیلنا ہوں گے اور ان میں جیت کے بعد ہی وہ قومی لیگ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔

(ah/ia(AFP, Reuters