1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بمرا کی شاندار واپسی، پاکستان کے لیے تیاری شروع

19 اگست 2023

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی واپسی سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی روایتی حریف پاکستانی ٹیم کے خلاف کیا کچھ فائدہ ہو سکے گا؟

https://p.dw.com/p/4VLke
Cricket Indien vs Südafrika
تصویر: CHRISTIAAN KOTZE/AFP via Getty Images

بھارتی قومی ٹیم ایشیا کپ مقابلوں میں اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ یہ مقابلہ دو ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈٰی کے مصافات میں واقع پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔

حالیہ کچھ مہینوں میں بھارتی قومی کرکٹ ٹیم میں جسپریت بمرا کی کمی واضح طور پر نوٹ کی گئی ہے۔ بالخصوص ویسٹ انڈیز کے دورے میں بھارتی بولنگ اٹیک کچھ کمزور نظر آیا۔ مضبوط بازی کے ساتھ اچھے بولرز نہ ہوں تو ٹیم کا کامبینشن درست نہیں ہو سکتا۔

انتیس سالہ جسپریت بمرا اسٹریس فریکچر کا شکار ہوئے اور سرجری کے بعد مجموعی طور پر نو ماہ بھارتی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔ لیکن انہوں نے اپنی واپسی کے ساتھ ہی اعلان کر دیا کہ وہ مکمل فٹ ہو چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست: بھارتی کرکٹ شائقین شدید نالاں

ایشیا کپ کے میزبانی حقوق منسوخ ہوئے تو کرکٹ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ، پاکستان

طویل بریک کے بعد آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے اپنے اولین ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہی بمرا نے شاندار بولنگ کی اور ایک پیغام دیا کہ وہ ایشیا اور عالمی کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انتیس سالہ جسپریت بمرا (دائیں) اسٹریس فریکچر کا شکار ہوئے اور سرجری کے بعد مجموعی طور پر نو ماہ بھارتی ٹیم کا حصہ بنے۔ تصویر: MARCO LONGARI/AFP/Getty Images

آئرش دارالحکومت ڈبلن میں کھیلے گئے اس ٹی ٹوینٹی میچ میں بمرا نے چار اوورز میں چوبیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن اہم بات ان کا ردھم اور انداز تھا، جس سے معلوم ہوا کہ وہ اپنی انجریز سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بمرا نے اپنے پہلے اوور میں ہی 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی جبکہ اپنے دوسرے اوور کی تیسری بال 141 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی۔ ان کی بولنگ اسپیڈ کے ساتھ ٹھیک نشانے پر بھی تھی یعنی طویل عرصے تک نہ کھیلنے کے باوجود اپنے پہلے میچ میں ہی ان کی لائن اینڈ لینتھ شاندار تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک ایشیا کپ کی خاطر اپنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بھارتی سیلکٹرز کو بولرز کے انتخاب پر کچھ تحفظات تھے لیکن اب معلوم ہوتا ہے کہ بمرا نے کچھ حد تک ان کی پریشانی دور کر دی ہے۔

کون جیتے کا یہ معرکہ بابر الیون یا ٹیم انڈیا؟