1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

’بلیک فاریسٹ ریمبو‘ آخرکار پکڑا گیا

18 جولائی 2020

جرمن جنگلاتی علاقے بلیک فاریسٹ میں ہتھیاروں سے لیس ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص کو گرفتار کرنے کے لیے پانچ روز تک پولیس تلاش جاری رکھے ہوئے تھی۔

https://p.dw.com/p/3fX9A
Deutschland Polizeifahndung in Oppenau
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Spether

گھنے جنگلات کے جرمن علاقے بلیک فاریسٹ میں چھپے ہوئے مسلح شخص نے فوجی انداز کی وردی پہن کر خود کو کیموفلاج کر رکھا تھا۔ اس شخص نے گشت پر مامور چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین لیے تھے۔ گزشتہ اتوار گیارہ جولائی کو پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھیننے کا یہ حیران کن واقعہ بلیک فاریسٹ کے جس مقام پر رونما ہوا، وہ جنوبی جرمن شہر اوفن بیرگ کے قریب ہے۔

جنگل میں چھپے اس شخص کو جرمن میڈیا اپنی رپورٹنگ میں'بلیک فاریسٹ ریمبو‘ قرار دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا: خوشبو مت لگائیں، چہرے پر سب خود ماسک لگا لیں گے

اس شخص کو گرفتار کرنے کے لیے بلیک فاریسٹ میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے مسلسل پانچ روز تک تلاش کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ تلاش کے اس عمل میں پولیس اہلکاروں کی نگرانی اور مطلوبہ شخص کی نشاندہی کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ 'بلیک فاریسٹ ریمبو‘ کو گرفتار کرنے کی پولیس نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

Großaufgebot der Polizei sucht bewaffneten Mann Schwarzwald Oppenau
تصویر: picture-alliance/dpa/P. von Ditfurth

گرفتار کیے گئے شخص کی عمر اکتیس برس ہے اور اس کا نام جرمن پرائیویسی قانون کے تحت افشاء نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بظاہر یہ ایک بے گھر یا ہوم لیس شخص ہے۔ اس کے قبضے سے متعدد ہتھیار بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

جب اس پراسرار شخص کو حراست میں لیا گیا، تو یہ جھاڑیوں میں خود کو چھپا کر بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے کچھ دیر تک اپنی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی لیکن پھر اس کا مزاحمتی سلسلہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گرفتاری کے وقت بھی وہ فوجی وردی یا کیموفلاج تھا۔

مزید پڑھیے: جرمن شہر شٹٹ گارٹ بدامنی اور لوٹ مار کی زد میں

پولیس کے مطابق اب اس شخص کے مختلف نفسیاتی ٹیسٹ کروائے جائیں گے تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ اس کی دماغی حالت درست ہے یا پھر اسے کس قسم کا ذہنی خلل لاحق ہے۔ اس کے الکوحل یا دوسری منشیات استعمال کرنے کے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔

Großaufgebot der Polizei sucht bewaffneten Mann Schwarzwald Oppenau
تصویر: picture-alliance/dpa/P. von Ditfurth

اس پراسرار شخص کی گرفتاری کی تصدیق پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس شخص کے پاس دیگر ہتھیاروں میں ایک کلہاڑا بھی شامل تھا۔ گرفتاری سے قبل ہونے والی مزاحمت میں چند پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور 'بلیک فاریسٹ ریمبو‘ خود بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر سے بھی اس شخص کو ہتھیار پھینکنے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے اعلان کیے۔

یہ بھی پڑھیے: مسلمانوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

مقامی پراسیکیوٹر ہیرویگ شیفر کے مطابق یہ شخص جنگل میں رہنے والے انسان 'ووڈ مین‘ کے روپ میں تھا۔ گرفتاری کے بعد پولیس اس کے سابقہ اپارٹمنٹ کو تلاش کرنے میں بھی کامیاب رہی اور وہاں سے بھی مختلف ہتھیار دستیاب ہوئے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ کو چھوڑ کر پچھلے سال اس شخص نے جنگل میں رہنا شروع کیا تھا۔

ع ح، ع آ (ڈی پی اے، اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں