گزشتہ کچھ عرصے ميں صوبہ بلوچستان کے چند اضلاع ميں غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں ميں اضافہ ديکھا گيا ہے۔ کيا وجہ ہے کہ قانون سازی، مذہبی حلقوں سے مذمت اور ميڈيا پر تنقيد کے باوجود نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے ديگر صوبوں ميں بھی غير کے نام پر قتل کے واقعات ميں مسلسل اضافہ ديکھا جا رہا ہے۔