1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستبرطانیہ

برطانیہ: نئے پارلیمانی سیشن کا آغاز، بادشاہ چارلس کا خطاب

17 جولائی 2024

بادشاہ کی تقریر میں لیبر پارٹی کے اگلے بارہ ماہ کے منصوبوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔ ان میں معاشی استحکام اور غیر قانونی طریقے سے مہاجرت کے خلاف سختی پر بھی زور دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4iQdd
England | Staatliche Eröffnung des Parlaments 2024
آج ہیروں جڑا تاج پہنے بادشاہ چارلس سوم نے برطانوی ایوان بالا ہاؤس آف لارڈز میں ایک سنہری تخت پر بیٹھ کر خطاب کیاتصویر: Henry Nicholls/Getty Images

برطانیہ میں عام انتخابات کے بعد آج بروز بدھ باضابطہ طور پر نئے پارلیمانی سیشن کا آغاز روایتی انداز میں بادشاہ کے خطاب کے ساتھ ہوا۔ اس موقعے پر بادشاہ چارلس سوم نے لیبر پارٹی کی نو منتخب حکومت کے اگلے بارہ ماہ کے منصوبوں کی تفصیلات بتائیں، جن میں معاشی استحکام، غیر قانونی طریقے سے مہاجرت کے خلاف سختی اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر  بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

لیبر پارٹی برطانیہ میں 14 برس بعد اقتدار میں آئی ہے اور اس کے لیڈر کیئر اسٹارمر اب وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہیں۔

بادشاہ چارلس کی آج کی تقریر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں ترقی میں اضافے اور تیز رفتاری کے لیے کام کرے گی۔

برطانیہ میں عام انتخابات کے بعد آج بروز بدھ باضابطہ طور پر نئے پارلیمانی سیشن کا آغاز روایتی انداز میں بادشاہ کے خطاب کے ساتھ ہوا
برطانیہ میں عام انتخابات کے بعد آج بروز بدھ باضابطہ طور پر نئے پارلیمانی سیشن کا آغاز روایتی انداز میں بادشاہ کے خطاب کے ساتھ ہواتصویر: Henry Nicholls/Getty Images

'کنگز اسپیچ' کی روایت

برطانیہ میں پارلیمانی اجلاس کے آغاز پر بادشاہ کے خطاب یا 'کنگز اسپیچ' کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ یہ تقریر کرتا تو بادشاہ ہی ہے لیکن اسے حکومت کی جانب سے تحریر کیا جاتا ہے۔

اس موقعے پر منعقد کی گئی پر شکوہ تقریب میں ان قوانین کی تفصیلات بتائی جاتی ہیں جو اگلے بارہ ماہ میں حکومت متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آج ہیروں جڑا تاج پہنے بادشاہ چارلس سوم نے یہ خطاب برطانوی ایوان بالا ہاؤس آف لارڈز میں ایک سنہری تخت پر بیٹھ کر کیا۔

35 سے زیادہ بل

اس خطاب میں 35 سے زائد مجوزہ قوانین کا ذکر کیا گیا۔

ان میں بجٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے 'آفس آف بجٹ ریسپونسیبلیٹی' کو مزید مضبوط بنانے کی بات بھی کی گئی ہے، تا کہ ملک میں 2022ء جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

سن 2022 میں تب کی وزیر اعظم لیز ٹراس کی حکومت نے ایک منی بجٹ متعارف کرایا تھا، جس سے معیشت کو کافی تقصان پہنچا تھا۔

لیبر پارٹی کو تاریخی جیت دلوانے والے کیئر سٹامر کون ہیں؟

م ا ⁄ ع ت (اے ایف پی، روئٹرز)