1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بحرین اور ایران تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنے پر متفق

24 جون 2024

بحرین نے سن 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے، تاہم گزشتہ برس سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کے بعد بحرین بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔

https://p.dw.com/p/4hQ27
بداللطیف الزیانی اور علی باقری کنی
بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے درمیان تہران میں اتوار کے روز ملاقات ہوئی، جس کے بعد مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہواتصویر: irna

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ بحرین اور ایران نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی کے مقصد سے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خلیجی ریاستوں کے ساتھ علاقائی بحری اتحاد قائم کیا جائے گا، ایران

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے درمیان تہران میں اتوار کے روز ملاقات ہوئی، جس کے بعد مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ عبداللطیف الزیانی ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سمٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچے تھے۔

بحرین: اسرائیلی وزیراعظم کی شاہ اور ولی عہد کے ساتھ ملاقات

اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ''اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت شروع کرنے کے لیے ضروری میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ ان کے درمیان سیاسی تعلقات کو دوبارہ کیسے شروع کیا جائے۔''

امریکا،اسرائیل کے ساتھ امارات اور بحرین کی پہلی مشترکہ بحری مشق

بحرین اور ایران کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے سے تنازعات جاری ہیں۔ بحرین کے اتحادی سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد منامہ نے سن 2016 میں تہران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ’بے پناہ فائدہ مند‘ ہے، پرنس فیصل

بحرین نے ایران پر سن 2011 کی حکومت مخالف احتجاجی مہم میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا تھا، جس کی قیادت ملک کی شیعہ کمیونٹی کر رہی تھی۔ بعد میں بحرین میں سعودی عرب کی فوج کی آمد کے بعد اس احتجاجی تحریک پر قابو پایا جا سکا تھا۔

بحرین اسرائیل کے ’جرائم‘ کا حصہ دار بن گیا ہے، ایران

سعودی عرب نے بھی سن 2016 میں بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے لیکن چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت گزشتہ سال انہیں بحال کر لیا گیا اور اس کے بعد سے ایران اور بحرین کے تعلقات میں سرگرمی دیکھی گئی۔

ایرانی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ جون کے اوائل میں بحرین نے روس کے ذریعے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی درخواست بھیجی تھی۔ مئی میں بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بھی کہا تھا کہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا منتظر ہے۔

 ص ز/ ج ا (روئٹرز)