1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بجلی کی بندش : ملتان دوسرے دن بھی سراپاِ احتجاج

15 اپریل 2008

پاکستان کے شہر ملتان میں بجلی کی بندش پر آج بھی لوگ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے۔ گزشتہ روز پر تشدد مظاہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

https://p.dw.com/p/DlOs

اسی اثنا ملتان واپڈا کے چیف ایگزیٹیو کو معطل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گیئں ہیں۔

پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی PEPCOنے ہنگامی طور پر لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لئے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ PEPCO کے ترجمان اقبال غوری نے ڈویچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس ناگہانی طور پر بجلی کی بندش پر لوگ مشتعل ہوئے تاہم گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے پیچھے کچھ خفیہ شر پسند عناصر بھی شامل رہے جس کے نتیجے میں احتجاج پر تشدد ہوا،

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو مینڈیٹ دیا ہے وہ پورا کیا جائےگا۔

ایک سوال کے جواب اقبال غوری نے کہا کہ قلیل اور طویل المدتی بنیادوں پر نہ صرف منصوبہ بندی کر لی گئی ہے بلکہ اس پر عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔