بالی وڈ مشہور شخصیات
ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کو بھارت کا اقتصادی مرکز بھی کہا جاتا ہے اور اسی شہر میں فلمی صنعت بھی قائم ہے۔ بالی وڈ کے ستاروں نے پیر کے روز ووٹ ڈالے۔ اس ووٹنگ کی چند تصاویر۔
پریانکا چوپڑا جونز
پریانکا نے ٹویٹر پر نیلی سیاہی کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور انتخابات کے حوالے سے لکھا،’’ووٹ ڈالنے والے اسی ایک لمحے سے فرق پڑتا ہے۔ ہر ووٹ ایک آواز ہے جو معنی رکھتا ہے۔‘‘
کرینہ کپور خان
سفید ٹی شرٹ اور جینز پہنے ہوئے کرینہ کپور خان اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچی۔تاہم ان کے شوہر سیف علی خان ان کے ہمراہ نہیں دکھائی دیئے۔
کنگنا راناوت
جہاں سیاست میں فلمی ستاروں کی دلچسپی کی بات آتی ہے تو کنگنا راناوت کسی سے پیچھےنہیں۔ خوبصورت کنگنا نیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا،’’آج ایک اہم دن ہے اور یہ دن پانچ سالوں بعد آتا ہے لہذا اپناحق استعمال کریں اور آزادی کا جشن منائیں۔"
مادھوری ڈکشٹ
کنگنا راناوت کی طرح مادھوری ڈکشٹ نے اپنی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور لکھا،’’ووٹ ہمارا حق ہے اسے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔ ہمارے ملک کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ اپنا فرض نبھائیے بھارت کے لیے ووت ڈالیں۔‘‘
عامر خان
عامر خان اپنی بیوی کرن راج کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے اور کہا، ’’جیسے جیسےدن کا اجالا ہوگا، زیادہ تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے آئیں گے۔ ممبئی میں پیر کے روز کم ووٹ کاسٹ کیے گئے۔‘‘
جے دیوگن
ایکشن فلموں کے ہیرو اجے دیوگن اپنی بیوی کاجول اور بیٹے یگ دیوگن کے ہمراہ اپنے ملحقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا۔
کاجول
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکاجول کی ویڈیو کو خوب سراہا گیا۔ سیاہ رنگ کا جمپ سوٹ اور سفید چشمہ لگائے کاجول نےووٹ دینے پر زور دیا۔ وہ پولنگ اسٹیشن پر موجود ایک صحافی سے بغل گیر بھی ہوئیں۔
ارمیلا ماتوندکر
اداکارہ اور انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والی ارمیلا نے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے اور کہا،’’پہلے ووٹ ڈالیے بعد میں عام تعطیل سے لطف اندوز ہوں۔‘‘
سنجے دت
سنجے دت کی طرح ان کی بیوی بھی حق رائے دہی استعمال کرنے نکلیں۔ ان دنوں سنجے دت کی اہلیہ ان کی بہن پریا دت کی طرح خاصی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔ پریا دت کانگریس کے ٹکٹ پر شامل مقابلہ ہیں۔
ودیا بالن
ہمیشہ کی طرح اپنے روایتی انداز میں ودیا اپنے پورے خاندان کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔ سیاست میں دلچسپی رکھنے والی ودیا جلد ہی وہ ایک ویب سیریز میں اندرا گاندھی کی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ رافعہ اعوان(عیشا بھاٹیا)