1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کی جیت

26 جون 2008

کراچی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کے چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جبکہ ایک دوسرے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارت کو ایک سو بیالیس رنز سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/ERcW
سچن ٹنڈولکر کے بغیر بھی بھارتی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مطاہرہ کر رہی ہےتصویر: AP

پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پردو سو ننانوے رنز بنائے۔ جس میں کپتان شعیب ملک کی عمدہ سینچری شامل رہی۔ انہوں نے ایک سو پچیس رنز بنائے اور ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو اپنی اینگز کو ادھورا چھوڑکر میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوئے۔ یونس خان نے انسٹھ جبکہ سلیمان بٹ نے پیتیش رنز بنائے۔ محمد یوسف اور مصباح الحق نے بالترتیب تیس اور اکتیس رنز سکور کئے۔

بھارتی باولروں میں کامیاب ترین باولر رودرا پرتاب سنگھ رہے جنہوں نے دس اورز میں چوالیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ پرمودھ چاولہ نے سات اورون میں باون رنز دے کر ایک جبکہ یوسف خان پٹھان نے نو اوروں میں باون رنز دے کر ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔


بھارت نے جب اپنی اینگز شروع کی تو سلامی بلے باز گوتم گھمبیر جلد ہی آوٹ ہو گئے ۔ لیکن شہواگ نے محتاط مگر عمدہ اینگز کھیلی اور بھارتی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے ایک سو انیس رنز بنائے۔ پاکستانی فاسٹ باولر عمر گل اپنے دوسرے اور میں ہی انجیری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے اور یوں پاکستان کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

تمام بھارتی بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرے کرتے ہوئے صرف بیالیس اعشاریہ ایک اورز میں تین سو رنز کا ہدف مکمل کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈسریش رائنا کو دیا گیا۔

ایشیا کپ کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارت کی ٹیم کو ایک سو بیالیس رنز شے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا نے پلے کھیلتے ہوئے دو سو نوے رنز بنائے اور متحدہ عرب امارت کی ٹیم چھتیس اعشاریہ تین اوروں میں ایک صرف سو اڑتالیس رنز ہی بنا سکی۔