1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایسا بھی ہوتا ہے دنیا میں!

عاطف بلوچ ڈی پی اے
12 اکتوبر 2017

اطالوی دارالحکومت روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ ایک سرکاری ملازمہ کو صرف اس لیے تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی گئی، کیونکہ اس نے اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کرنا تھی۔

https://p.dw.com/p/2lkVL
China Akupunktur für Katzen und Hunde
تصویر: Reuters/A. Song

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بارہ اکتوبر بروز بدھ اطالوی میڈیا رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ روم کی ایک سرکاری خاتون اہلکار کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس خاتون نے درخواست کی تھی کہ اس کا کتا بیمار ہے اور وہ اکیلا نہیں رہ سکتا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ اس سرکاری ملازمہ نے دو دن کی چھٹی کی درخواست دی تھی تاکہ وہ اپنے کتے کا آپریشن کرا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون اکیلی ہی رہتی ہے اور اس کے علاوہ اس پالتو جانور کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں۔

اس خاتون نے پہلے بھی دو مرتبہ چھٹی کی درخواست دی تھی، جو نامنظور ہو گئی تھی۔ تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے LAV نے اس خاتون کا کیس اٹھایا اور یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ اسے چھٹی دی جائے۔ اس ادارے نے ڈٰی پی اے کو بتایا ہے کہ اس کی مداخلت کے باعث اس خاتون کو چھٹی مل گئی۔

اس پیشرفت پر جانوروں کے تحفظ کے ادارے LAV نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اطالوی معاشرے میں جانوروں کو بھی معاشرے کا ایک حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کی خاتون صدر کے مطابق، ’’جانوروں کے تحفظ کے تناظر میں یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے۔ یوں اعتراف کیا گیا ہے کہ پالتو جانور بھی ہر طرح سے ایک گھرانے کا رکن ہوتے ہیں۔‘‘

​ پشاور کا کُتا گھر