1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

ایران: دفاعی صنعت میں تخریب کاری کی 'سب سے بڑی سازش' ناکام

31 اگست 2023

تہران میں حکام نے اسرائیل پر ایران کے میزائل، ہوا بازی اور خلائی صنعت کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی الزامات کے جواب میں ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

https://p.dw.com/p/4VnjF
Iran | 'Abu Mahdi' Rakete
تصویر: Erfan Kouchari/Tasnim

ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے ملک کی میزائل، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی کی فوجی صنعت  کے خلاف "سب سے بڑی تخریب کاری کی سازش" کو ناکام بنا دیا ہے۔

 سرکاری ٹی وی نے جمعرات کو اس سازش کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا۔ اسرائیل اور ایران کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے خلاف ڈھکی چھپی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان کارروائیوں میں تخریب کاری اور قتل کی سازشوں کے باہمی الزامات بھی ہیں۔

Iran Hyperschallrakete Fattah
ایرانی حکام اس سے قبل بھی اسرائیل پر تہران کے میزائل پروگرام کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے الزامات لگاتے آئے ہیںتصویر: IRGC/WANA

ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا، "وزارت دفاع کے انٹیلی جنس یونٹ نے ایران کی میزائل، ہوا بازی اور فضائی ٹیکنالوجی کی عسکری صنعت کو  سبوتاژ کرنے کے سب سے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔" بیان میں مزید کہا گیا، "یہ تخریب کاری اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز اور ان کے ایجنٹوں کی رہنمائی میں کی گئی۔"

اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایرانی وزارت دفاع کے ایک نامعلوم اہلکار نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک نے جدید میزائلوں کی تیاری میں خراب پرزے متعارف کرانے کی کوشش کی۔

ش ر / ک م ( روئٹرز)