1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے جرمنی کو کیا کرنا پڑے گا؟

27 جون 2018

فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کی صورت حال ایسی ہے کہ چاروں ٹیموں کے اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ جرمنی کی قسمت کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا جائے۔

https://p.dw.com/p/30OKe
Russland WM 2018 Deutschland gegen Schweden
تصویر: Reuters/M. Dalder

آج بدھ 27 جون کو گروپ ایف کے دونوں میچ ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ فیفا ورلڈ کپ کے اس گروپ میں میکسیکو چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جرمنی اور سویڈن تین تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ان میں گولوں کا فرق بھی ایک جیسا ہی ہے۔ جنوبی کوریا منفی دو گول اور صفر پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں آخری نمبر پر ہے۔

فیفا کے قوانین کیا ہیں؟

فیفیا کی ویب سائٹ کے مطابق اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کا فیصلہ ان اصولوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے:

  • تمام گروپ میچوں کے دوران سب سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر

  • گولوں کی تعداد میں فرق کی بنیاد پر

  • گروپ میچوں میں مجموعی طور پر جس ٹیم نے زیادہ گول کیے ہوں

اگر ان تین بنیادوں پر بھی فیصلہ نہ ہو پائے تو پھر مزید پانچ ضوابط دیکھے جاتے ہیں۔

  • دونوں ٹیموں کے آپسی میچ میں کس ٹیم نے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے

  • باہمی میچ میں گولوں کا فرق کیا تھا

  • دونوں ٹیموں میں سے گروپ میچوں کے دوران کس ٹیم کے کیے گئے گول زیادہ تھے

  • آخری طریقہ یہ ہے کہ ’فیئر پلے‘ میں کس ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی۔ یعنی کس ٹیم کے کھلاڑیوں کو سرخ یا پیلے کارڈ کم ملے۔

تو جرمنی کو کرنا کیا ہے؟

اگر جرمنی نے جنوبی کوریا کو دو یا اس سے زیادہ گولوں سے شکست دے دی تو جرمنی اگلے راؤنڈ میں چلا جائے گا۔ تاہم دو یا اس سے زائد گولوں کے فرق سے ہار کی صورت میں جرمنی کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا کوئی امکان باقی نہیں بچے گا۔

اگر جرمنی صرف ایک گول سے جیتا تو؟

اس صورت میں دیکھنا پڑے گا کہ میکسیکو اور سویڈن کے مابین میچ کا نتیجہ کیا ہے۔ اگر سویڈن ہار گیا تو جرمنی اور میکسیکو اگلے راؤنڈ میں چلے جائیں گے۔ اگر سویڈن ایک سے زائد گولوں کے فرق سے جیت گیا تو سویڈن اور جرمنی اگلے راؤنڈ میں پہچ جائیں گے اور میکسیکو نکل جائے گا۔

جرمنی نے میچ صرف برابر کیا تو کیا ہو گا؟

میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی جرمنی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں کہ سویڈن ہار جائے یا پھر کم اسکور کے ساتھ یہ میچ برابر رہے۔

جرمنی ایک گول سے ہار بھی جائے تو بھی پری کوارٹر فائنل تک رسائی ممکن ضرور ہے، لیکن اس بات کا امکان بہت کم ہے۔ اگر جرمنی، کوریا اور سویڈن کے پوائنٹس برابر ہو گئے تو ’فیئر پلے‘ اصول کے تحت یا پھر قرعہ اندازی کے ذریعے بھی جرمنی اگلے راؤنڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ش ح / ا ب ا (چک پینفولڈ)

ورلڈ کپ میں جرمن فٹ بال ٹیم کا لیڈر کون؟