1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلش پریمیئرلیگ کا بہترین گول رونی نے کیا

4 مئی 2012

انگلش پریمیئر لیگ میں گزشتہ بیس برس کے دوران ہونے والے تمام گولوں میں سے بہترین گول کرنے کا اعزاز انگلش فٹ بال اسٹار وین رونی کو ملا ہے۔

https://p.dw.com/p/14pMp
تصویر: dapd

گزشتہ سیزن میں وین رونی نے سر سے بھی اوپر آنے والی گیند کو انتہائی پھرتیلے انداز میں زمین سے اچھل کر کک لگانے کے بعد گول میں ڈال دیا تھا۔

لندن میں پریمیئر لیگ کے منتظمین نے بتایا کہ شائقین کی نمایاں اکثریت کی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے بیس برس مکمل ہونے پر اور بھی بہت سے اعزازات کی تقسیم کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹیڈ کے لیے کھیلتے ہوئے رونی نے مانچسٹر سٹی کے خلاف یہ گول کیا تھا۔ اس اسٹائلش گول کی بدولت وین رونی نے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح دلوائی اور ٹائٹل بھی جتوایا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے گزشتہ بیس برس کے بہترین گولوں کے مقابلے میں گزشتہ دس برس کے بہترین گولوں میں رونی کے مقابلے پر کوئی بھی نہ تھا۔

Dennis Bergkamp
ڈینس بیرگتصویر: AP

ان کے قریب ترین حریف آرسنل کے لیے کھیلنے والے ڈچ کھلاڑی ڈینس بیرگ کیمپ رہے۔ انہوں نے 2002ء میں نیو کیسل یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی کو حیران و پریشان کر کے ایک انتہائی خوبصورت گول کیا تھا۔ اس گول کے لیے بیرگ کیمپ کو ڈی میں پاس ملا تھا اور وہ سنگل ڈفلیکشن سے دفاعی کھلاڑی کو مکمل طور ڈاج دیتے ہوئے گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

پریمیئر لیگ کی گزشتہ بیس سالہ تاریخ کا تیسرا بہترین گول کرنے کا اعزاز تھیری ہنری کے حصے میں آیا۔ آرسنل کے لیے کھیلنے والے اس فرانسیسی اسٹرائیکر نے 2000ء میں مانچیسٹر یونائیٹڈ کے خلاف ایک انتہائی دلچسپ گول داغا تھا۔ اس میچ میں ہنری کو ڈی سے خاصے فاصلے پر پاس ملا تھا اور انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اسے والی بنایا اور بال کو پلک جھپکنے میں مخالف ٹیم کے گول کے اندر ڈال دیا۔

Flash-Galerie Fußballstars EM-Bewerbung 2016
تھیری ہنریتصویر: AP

انگلش پریمیئر لیگ کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا کہ ہزارہا شائقین کی رائے کو بنیاد بناکر یہ اعزاز تقسیم کیے گئے ہیں۔ رائے شماری کے بعد وین رونی کے گول کو 26 فیصد، بیرگ کیمپ کے گول کو 19 فیصد جبکہ تھیری ہنری کے گول کو 15 فیصد ووٹ پڑے۔

وین رونی نے اعزاز پانے کے بعد کہا کہ وہ پریمیئر لیگ دیکھ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں اور ایسے میں بہترین گول کرنے کا اعزاز ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

sk/aa Reuters