1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستانڈونیشیا

انڈونيشيا: فٹ بال ميچ کے بعد بھگدڑ ميں درجنوں افراد ہلاک

2 اکتوبر 2022

انڈونيشيا ميں ايک فٹ بال ميچ کے موقع پر مخالف ٹيموں کے مداحوں کی لڑائی اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ کھيلوں کے کسی ايونٹ پر يہ عالمی سطح پر سب سے خونريز واقعات ميں سے ايک ہے۔

https://p.dw.com/p/4He9o
Indonesien | Unruhen am Kanjuruhan Stadion
تصویر: Yudha Prabowo/AP/picture alliance

انڈونيشيا کے شہر مالانگ ميں گزشتہ روز ايک فٹ بال ميچ کے بعد پيش آنے والے ناخشگوار واقعے ميں اتوار کی سہ پہر تک 125 افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔ قبل ازيں 174 افراد کی ہلاکت کا بتايا گيا تھا تاہم طبی حکام نے بعد ازاں ہلاک شدگان کی حتمی تعداد ميں کمی کا اعلان کيا۔ مشرقی جاوا کے شہر مالانگ ميں يہ واقعہ ہفتے کی شب پيش آيا۔ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ميزبان اريما فٹ بال کلب کی ٹيم کے مداحوں نے تيئس سال بعد اپنی ميزبانی ميں ميچ ہارنے کے بعد مخالف ٹيم کے فينز پر بوتليں اور ديگر اشياء پھينکنا شروع کر ديں۔ ميچ کے اختتام پر پوليس نے مخالف ٹيموں کے مداحوں کی لڑائی روکنے کے ليے جب آنسو گيس کے شيل برسائے، تو وہاں موجود تماشائيوں ميں افراتفری مچ گئی اور اسی اثناء کئی افراد پيروں تلے روند ديے گئے۔ اس واقعے ميں تقريباً تين سو افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی قریبی ہسپتالوں ميں ديکھ بھال جاری ہے۔

Indonesien | Unruhen am Kanjuruhan Stadion
تصویر: Yudha Prabowo/AP/picture alliance

کھيلوں کے کسی ايونٹ پر يہ سب سے خونريز واقعات ميں سے ايک ہے۔ اسٹيڈيم ميں بياليس ہزار افراد کی گنجائش ہے اور حکام کے مطابق اسٹيڈيم بھرا ہوا تھا۔ پوليس نے بتايا کہ فسادات و لڑائی جھگڑے ميں تيرہ گاڑياں بھی نذر آتش کر دی گئيں۔

پوليس نے واقعات کو 'جھگڑے‘ قرار ديتے ہوئے بتايا کہ آنسو گيس کے شيل اس کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد برسائے گئے۔ اسٹيڈيم ميں موجود ايک تينتاليس سالہ شخص دونی نے بتايا، ''پوليس آفيسروں نے جب آنسو گيس کے شيل برسائے، تو ظاہر سی بات ہے کہ تماشائی باہر نکلنے کے ليے بھاگے اور ايک دوسرے کو دھکے دينے لگے۔ اسی ميں کئی لوگوں کی جان گئی۔‘‘ اس شخص نے دعوی کيا، ''کچھ نہيں ہو رہا تھا، کوئی لڑائی نہيں تھی۔ مجھے نہيں معلوم کہ مسئلہ کيا تھا کہ انہوں نے اچانک آنسو گيس برسا دی۔ ميں اس سے چونک گيا۔ کيا انہيں عورتوں اور بچوں کا خيال نہيں تھا۔‘‘

سانحہ مری: کیا پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

ہجوم کے تشدد کو روکنے کی اسٹریٹیجی: قوانین پر علمدرآمد کی ضرروت

سینیگال: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 140 مہاجرین ہلاک

سوشل ميڈيا پر گردش کرنے والی ويڈيوز ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ شائقين پوليس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہيں۔ پوليس اہلکار ہاتھوں ميں لاٹھياں ليے کھڑے ہيں۔ البتہ فی الحال چند شائقين کے دعوں کی تائيد ميں آزاد ذرائع سے کوئی شواہد موصول نہيں ہوئے۔

انڈونيشيا کے صدر جوکو ودودو نے اس سانحے کی تحقيقات کا حکم دے ديا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملکی فٹ بال ايسوسی ايشن کو يہ احکامات بھی جاری کيے ہيں کہ جب تک سکيورٹی انتظامات بہتر نہ بنا ليے جائيں اور تمام اسٹيڈيمز کا تفصيلی معائنہ مکمل نہ کر ليا جائے، تمام ميچز معطل کر ديے جائيں۔ انہوں نے اپنے سرکاری بيان ميں اميد ظاہر کی کہ يہ سانحہ ان کے ملک ميں ہونے والا آخری ہو گا اور اس جزيرہ رياست ميں فٹ بال کا کھيل پنپے گا۔

ملکی فٹ بال ايسوسی ايشن نے ميزبان اريما کلب پر ميچز کی ميزبانی کرنے پر پاندی لگا دی ہے۔ ايشيائی فٹ بال ايسوسی ايشن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کيا ہے۔

ع س / ر ب (اے ایف پی)