1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

انجلینا جولی یو این ایچ سی آر کی سفارت کاری سے الگ ہو گئیں

17 دسمبر 2022

معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے الگ ہو گئی ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ مہاجرین کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رکھیں گی۔

https://p.dw.com/p/4L6UY
انجلینا جولیتصویر: picture-alliance/Newscom/AdMedia Photo/B. Purvis

معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان 47 سالہ آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ اور یو این ایچ سی آر کی طرف سے جمعہ 16 دسمبر کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔

 بیان میں انجلینا جولی نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری بحران کے تناظر میں وہ اپنی 'ذمہ داریوں کا دائرہ وسیع‘ کرنا چاہتی ہیں اور یہ کہ وہ مہاجرین کے حقوق کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گی۔

Pakistan | UNHCR-Botschafterin Angelina Jolie bereist Pakistan
انجلینا جولی 2005ء میں پاکستان میں آنے والے خوفناک زلزلے اور پھر 2010ء اور رواں برس شدید سیلاب کے بعد پاکستان کے دورے کر چکی ہیں۔تصویر: J. Redden/UNHCR/Getty Images

اس بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے انجلینا جولی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نئے عزائم پر اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا۔

انجیلینا جولی 2001ء سے یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور انہیں 2012ء میں اس ادارے کے لیے خیر سگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے دنیا بھر میں مہاجرین اور آفات کا شکار ہونے والے  افراد کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے ان سے ملاقاتیں اور متاثرہ علاقوں کے دورے کرتی رہی ہیں۔

وہ 2005ء میں پاکستان میں آنے والے خوفناک زلزلے اور پھر 2010ء اور رواں برس شدید سیلاب کے بعد پاکستان کے دورے کر چکی ہیں۔

ا ب ا/ش ر (روئٹرز، اے پی)