1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

الجزائر بتيس سال بعد ورلڈ کپ کا ميچ جيتنے ميں کامياب

عاصم سليم23 جون 2014

ورلڈ کپ 2014ء ميں الجزائر کی ٹيم نے جنوبی کوريا کو دو کے مقابلے ميں چار گول سے شکست دے دی، جس کے بعد اس افريقی ٹيم کے فٹ بال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کافی روشن ہو گئے ہيں۔

https://p.dw.com/p/1CO29
تصویر: Reuters

برازيل کے شہر پورٹو آلیگرے ميں اتوار کو گروپ ايچ کی دو ٹيموں الجزائر اور جنوبی کوريا کے مابين کھيلا گيا میچ الجزائر نے چار دو سے جيت ليا۔ ميچ کے پہلے ہاف ميں الجزائر کے ليے اسلام سليمانی، رفيق حليچے اور عبدالمومے جابو نے ايک ايک گول کر کے اپنی ٹيم کو تين گولوں کی برتری دلوا دی تھی۔ دوسرے ہاف ميں جنوبی کوريا کے ليے سون ہيونگ من اور کو جا کيول نے ايک ايک گول کيا جبکہ الجزائر کے ليے ياسين براہيمی نے ايک اور گول کر ڈالا۔

بيلجيم نے روس کے خلاف اپنا ميچ ايک صفر سے جيت ليا
بيلجيم نے روس کے خلاف اپنا ميچ ايک صفر سے جيت لياتصویر: Getty Images

اس ميچ ميں کاميابی کے بعد الجزائر کے اس ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے ليے کواليفائی کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہيں۔ یہ شمالی افريقی ٹيم اب تک دو ميچ کھيل چکی ہے، جس ميں اس نے تين پوائنٹس حاصل کيے ہيں اور وہ اپنے گروپ ميں دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ايچ کی ديگر ٹيموں میں سے بيلجيم کے چھ جبکہ جنوبی کوريا اور روس کا ايک ايک پوائنٹ ہے۔

اتوار کے روز الجزائر کی ٹيم بتيس برس کے طويل عرصے بعد فٹ بال کے عالمی کپ کا کوئی ميچ جيتنے ميں کامياب رہی۔ اس سے قبل الجزائر نے ورلڈ کپ کا اپنا آخری ميچ 1982ء ميں مغربی جرمنی کے خلاف جيتا تھا۔ گزشتہ روز الجزائر اور جنوبی کوريا کے مابين کھيلا جانے والا ميچ اس ليے بھی اہم تھا کہ يہ پہلا موقع ہے کہ کسی افريقی ملک کی ٹيم نے ورلڈ کپ کے کسی ایک ميچ ميں چار گول اسکور کيے ہوں۔

قبل ازيں بائيس جون کو پہلا ميچ گروپ ايچ ہی کی ٹيموں بيلجيم اور روس کے مابين کھيلا گيا، جو بيلجيم نے ايک صفر سے جيت ليا۔ ريو ڈی جينيرو ميں کھيلے گئے اس ميچ کا واحد گولDivock Origi نے کيا۔ بيلجيم نے اس کاميابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے ليے کواليفائی کر ليا ہے جبکہ روس کو اب ناک آؤٹ اسٹيج تک رسائی کے ليے اپنے آخری گروپ ميچ ميں الجزائر کو شکست دينا ہو گی۔

اتوار کا تيسرا اور آخری ميچ امريکا اور پرتگال کے مابين کھيلا گيا، جو دو دو گول سے برابر رہا۔ ميچ کا ابتدائی گول پرتگال نے کيا ليکن امريکی ٹيم نے بعد ازاں دو گول کرتے ہوئے سبقت حاصل کر لی۔ تاہم اس سنسنی خير ميچ کے اختتام سے صرف تيس سيکنڈ قبل پرتگال نے دوسرا گول کر کے ميچ برابر کر ديا۔

يوں اب تک دونوں ٹيميں دو دو ميچ کھيل چکی ہيں اور امريکا کے چار جبکہ پرتگال کا صرف ايک پوائنٹ ہے۔ گروپ مرحلے ميں امريکا کا آخری ميچ جرمنی سے ہوگا۔ يہ ميچ جيتنے والی ٹيم ہر حال ميں اگلے مرحلے ميں پہنچ جائے گی اور گروپ ميں دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹيم باقی تين ميں سے کوئی ايک ہو گی۔ اگر امريکا اور جرمنی کا ميچ برابر رہا تو يہی دونوں ٹيميں ناک آوٹ مرحلے ميں پہنچ جائيں گی اور گھانا اور پرتگال کی ٹيميں اپنے باہمی ميچ کے کسی بھی نتيجے سے قطع نظر ورلڈ کپ سے خارج ہو جائيں گی۔