پاکستان میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مختار مائی اپنی ہی طرح کے ظلم وستم کا شکار ہونے والی دیگر خواتین کی حالت بہتر بنانے کے لئے جو جد و جہد کر رہی ہیںاس کے باعث پور ی دنیا میں ان کی ذات میں دلچسپی لی جا رہی ہے۔ ان کی زندگی اور جدوجہدپر شائع ہونے والی ایک کتاب کو اسرائیل میں بہت مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔