1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولعالمی

اس برس تاریخ کا گرم ترین جون

13 جولائی 2024

یورپی یونین کی موحولیاتی تبدیلیوں پر نگاہ رکھنے والی ایجنسی کوپری نیکُس کے مطابق گزشتہ ماہ تاریخ کا گرم ترین ماہ جون ریکارڈ کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/4i1VS
China | Hitzewelle
تصویر: Andy Wong/AP Photo/picture alliance

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق یورپی ادارے کوپری نیکُس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ریکارڈ کیا جانے والا تاریخ کا سب سے گرم ماہ جون تھا۔ یہ تیرہواں مسلسل مہینہ ہے، جب زمین پر درجہ حرارت اوسط سے زائد دیکھا گیا ہے۔

درخت ہمارے لیے کیا کرتے ہیں اور ہمیں ان کی ضرورت کیوں ہے؟

پاکستان میں شدید گرمی کی مسلسل لہر، صرف کراچی میں پچاس سے زائد اموات

اس یورپی ادارے کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی انقلاب کے لیول سے ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ بلند ریکارڈ کیا گیا، جب کہ یہ ایسا بارہواں مسلسل مہینہ تھا، جب درجہ حرارت اس سطح سے ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد بلند دیکھا گیا۔

جون میں کئی ممالک شدید گرمی کا شکار رہے
جون میں کئی ممالک شدید گرمی کا شکار رہےتصویر: Yves Herman/REUTERS

سن 2015 کے پیرس عالمی معاہدے میں عالمی برادری نےزمینی درجہ حرارت کو صنعتی انقلاب کے دور سے قبل کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ زائد کی حد مقرر کی تھی۔ یورپی ادارے کوپری نیکُس کے مطابق جولائی دو ہزار تئیس سے جون دو ہزار چوبیس تک عالمی درجہ حرارت قبل از صنعتی انقلاب کی سطح سے ایک اعشایہ چھ چار ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔

یورپی ماحولیاتی ماہرین کا ایک طرف یہ کہنا ہے کہمسلسل تیرہ ماہ تک اوسط عالمی سطحکا مسلسل بلند رہنا ایک غیر عمومی واقعہ ہے، تاہم ان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ اور دو ہزار سولہ میں بھی ایسا ایک دورانیہ آیا تھا۔

جون میں سطحی ہوائی درجہ حرارت 16.66  درجے رہا، جو سن 1991 سے 2020 تک ریکارڈ کردہ درجہ حرارت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ درجے زائد تھا، جب کہ گزشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں برس جون 0.67  سینٹی گریڈ زیادہ گرم رہا۔

اس یورپی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہبراعظم یورپ میں درجہ حرارت سن 1900 تا 2020 ریکارڈ کردہ درجہ حرارت سے ایک اعشاریہ پانچ سات درجے زائد دیکھا گیا۔ یورپ میں اس حوالے سے یہ اب تک کا دوسرا گرم ترین جون رہا۔

بھارت میں راوں برس شدید ہیٹ ویو دیکھی گئی
بھارت میں راوں برس شدید ہیٹ ویو دیکھی گئیتصویر: Arvind Yadav/Hindustan Times/picture alliance / Sipa USA

رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت خصوصاﹰ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں بلند رہا، جب کہ مشرقی یورپ، آئس لینڈ اور شمال مغربی روس میں درجہ حرارت یا تو اوسط رہا یا اوسط سے کم۔

پاکستان، تیمر گرہ میں جنگل اگانے کے لیے مقامی رہنما سرگرم

اس یورپی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپ میں اس بار کا جون بارش کے اعتبار سے اوسط سے زائد رہا، جہاں یورپ کے کئی علاقوں کو شدید بارشوں اور سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ع ت، ا ا (ڈی پی اے)