1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف درخواست خارج کر دی

19 جولائی 2019

احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف وہ درخواست خارج کر دی ہے جس میں ایون فیلڈ کیس میں جعلی معاہدہ جمع کرانے پر ان کے خلاف کارروائی کا استدعا کی گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/3MIpQ
مریم نوازتصویر: Reuters/F. Mahmood

اسلام آباد میں قائم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے جمع کرائی گئی اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔

نیب کا الزام ہے کہ مریم نواز شریف نے لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں موجود اپنی جائیداد کی خرید کے حوالے سے جو دستاویزات جمع کرائی تھیں وہ جعلی تھیں اسی لیے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ قائم کیا جائے۔

2017ء میں نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غیر قانونی ذرائع سے غیر ممالک میں جائیدادیں بنانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ یہ تحقیقات پانامہ پیپرز کے سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی تھیں۔
نیب کی ٹیم کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز شریف کی مبینہ غیر ملکی جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے جو دستاویزات داخل کرائی گئی تھیں وہ جعلی تھیں۔

ا ب ا / ع ا (خبر رساں ادارے)