1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اب ورچوئل خواتین سے فلرٹ کیجیے

15 ستمبر 2016

ویڈیو گیمز کے حوالے سے دنیا کے بڑے ترین میلوں میں سے ایک ٹوکیو گیم شو آج جاپانی دارالحکومت میں شروع ہو گیا ہے۔ اس نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گیمز پیش کی گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک ’سمر لیسن‘ بھی ہے۔

https://p.dw.com/p/1K3Dw
Deutschland Köln Gamescom
تصویر: Getty Images/S. Schuermann

’ٹوکیو گیم شو‘ کے دوران سب سے زیادہ توجہ ورچوئل ریئیلیٹی کو حاصل ہے۔ سونی انٹرایکٹیو انٹرٹینمنٹ کی طرف سے اپنے پلے اسٹیشن ورچوئل ریئیلیٹی (PSVR) کی نمائش کی گئی ہے۔ سر پر پہنا جانے والا یہ ڈسپلے آئندہ ماہ سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس ڈسپلے کے لیے درجنوں سافٹ ویئرز کی تیاری پر کام جاری ہے، جن میں شاہین کی طرف ہوا میں پرواز کرنا، تیز رفتار ریس میں اسپورٹس کار چلانا اور محلات وغیرہ کی سیر کرنے جیسے سافٹ ویئر شامل ہیں۔

ورچوئل ریئیلیٹی میں تیز رفتار ترقی کے سبب ویڈیو گیم کے شائقین اب ورچوئل خواتین کے ساتھ راہ و رسم بھی بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح کی ایک گیم ’’سمر لیسن‘‘ ہے، جس میں گیم کھیلنے والا خود کو ایک دھیمے انداز میں باتیں کرنے والی مگر بے حد باتونی اور خوبصورت خاتون کے ساتھ موجود پاتا ہے۔

ویڈیو گیمز تیار کرنے والی جاپان کی ایک بڑی کمپنی Bandai Namco کی طرف سے اس گیم کا سافٹ ویئر تیار کرنے والوں میں سے ایک جُن تماؤکی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ایک بات جس کا ہم نے سمر لیسن کے حوالے سے بہت زیادہ خیال رکھا وہ یہ تھی کہ ایک کردار واقعی وہاں موجود ہو۔‘‘

’ٹوکیو گیم شو‘ کے دوران سب سے زیادہ توجہ ورچوئل ریئیلیٹی کو حاصل ہے
’ٹوکیو گیم شو‘ کے دوران سب سے زیادہ توجہ ورچوئل ریئیلیٹی کو حاصل ہےتصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg

تاہم تماؤکی نے ان تحفظات کو رد کر دیا کہ یہ گیم کھیلنے والے خواتین کہیں اِسی کا حصہ ہی نہ بن کر رہ جائیں اور باہر نکل کے اصل خواتین سے ملنے کی ضرورت ہی محسوس نہ کریں۔ تماؤکی کے مطابق، ’’میرے خیال میں اس گیم سے بات چیت کرنے کی مہارت بہتر ہو گی۔ ایسے افراد کی بھی جو بہت زیادہ شرمیلے ہوں۔‘‘

سمر لیس کو PSVR پر کھیلا جا سکتا ہے، لیکن اس میں کوئی مرد کردار نہیں ہے جس کے ساتھ بات چیت کی جا سکے۔ PSVR، 13 اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی قیمت 399 ڈالرز رکھی گئی ہے جو اس طرح کے دیگر گیجٹس کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔

ٹوکیو گیم شو اتوار 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس شو میں 600 نمائش کنندگان شریک ہیں جنہوں نے 1500 سے زائد گیمز نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔ ٹوکیو گیم شو کا یہ 20 واں سالانہ ایونٹ ہے۔ یہ ایونٹ بنیادی طور پر جاپانی کمپنیوں اور سافٹ تیار کرنے والوں کے لیے شروع کیا گیا تھا۔