1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا

28 جنوری 2012

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 298 رنز سے شکست دے کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز چار صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/13sG6
مائیکل کلارکتصویر: AP

چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن لنچ سے قبل ہی آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کے چار کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔ جب ہفتے کے دن بھارت نے چوتھے دن کے اسکور 166 چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اشانت شرما ایک جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ڈبلیو پی ساہا صفر پر بلے بازی کر رہے تھے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا یہ واحد ٹیسٹ میچ تھا، جس میں بھارتی ٹیم کھیل کو پانچویں دن میں لے جانے میں کامیاب ہوئی۔ اس سے قبل تینوں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے پہلے ہی جیت لیے تھے۔ کھیل کے پانچویں دن آسٹریلوی بولرز نے اٹھاون منٹوں کے دوران اشانت شرما، ساہا، ظہیر خان اور امیش یادیو کو آؤٹ کر دیا۔ جب بھارتی ٹیم 201 کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوئی تو روی ایشون پندرہ نے پندرہ رنز بنا رکھے تھے۔

Cricket - Großbild

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 604 سات کھلاڑی آؤٹ پراننگز ڈیکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں بھارتی بلے باز اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا نے بھارت کو فالو آن نہ کیا اور بلے بازی کے لیے میدان میں اتری اور 167 پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز بھی ڈیکلیئر کر دی۔ یوں بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے 500 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم وہ یہ پہاڑ جیسا یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم نے اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کیا ہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی پیٹر سڈل قرار پائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں چار جبکہ دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ آسڑیلوی کپتان مائیکل کلارک کو دیا گیا۔ اس سیریز کے دوران مائیکل کلارک نے پہلی مرتبہ ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بھی بنائی۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ بعد میں سری لنکا کی قومی ٹیم کے ساتھ ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں