پوپ فرانسس کے کارڈینل نامزد ہونے والے بشپ جوزف کوٹس کہتے ہیں کہ ان کی نامزدگی دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر زائل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بشپ جوزف کا کہنا تھا کہ انکی اولین ذمہ داری آرچ بشپ کراچی ہی ہے اور کارڈینل کی نئی ذمہ داری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔