1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

18 اکتوبر 2021

بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے مابین مذاکرات کی مبینہ ناکامی کی افواہوں کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔

https://p.dw.com/p/41onV
تصویر: picture-alliance/AP Photo/ A. Khan

پیر کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 172.78رہی۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت خزانہ نے مقامی میڈیا کی ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے، جن کے مطابق پاکستانی اور آئی ایم ایف کے مابین ایک ارب ڈالر قرضے کی بات چیت بے نتیجہ رہی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ''پاکستانی اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ مذاکرات کے اختتام کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔‘‘

اس سال جون میں دونوں فریقین کے مابین قرض کی شرائط میں اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

اقتصادی امور کے ماہر اور ٹاپ لائن سکیورٹیز نامی کمپنی کے ڈائریکٹر عاطف ظفر کا کہنا ہے،''پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات کی مبینہ ناکامی ہے۔‘‘

افغانستان: طالبان ایک ٹریلین ڈالر کی معدنی دولت کے رکھوالے بن گئے

پاکستان کی معیشت کی شرح نمو چار فیصد رہے گی

گزشتہ ماہ فِچ ریٹنگز نے رواں اور آئندہ سال کے لیے بھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی پیش گوئی کی تھی۔ اس فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سب سے اہم افغانستان میں امریکی ڈالر کی بڑھتی رسد ہے۔ فِچ ریٹنگز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی اوسط قدر  164 رہے گی، جو کہ پہلے 158 تھی۔ اس کمپنی کی پیش گوئی کے مطابق 2022ء میں ڈالر کے مقابلے میں  پاکستانی روپے کی قدر 180 رہے گی۔

ب ج، ا ا (روئٹرز)