1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

پاکستان: عامل کی ہدایت، خاتون کے ماتھے میں کیل ٹھونکا گیا

10 فروری 2022

پاکستان میں پولیس کو اس عامل کی تلاش ہے، جس کی تجویز پر ایک حاملہ خاتون کے ماتھے پر کیل ٹھونک دیا گیا تھا تاکہ اس کے ہاں لڑکی کے بجائے لڑکے کی پیدائش ہو۔

https://p.dw.com/p/46oVx
فائل فوٹوتصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images

پشاور میں پولیس کے سربراہ عباس احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں اس عامل کی تلاش میں ہیں، جو تب سے فرار ہے، جب متاثرہ خاتون زخمی حالت میں ہسپتال پہنچی تھی۔

 پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیوروسرجن حیدر سلیمان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے کیل خاتون کے ماتھے سے گزر کر کھوپڑی تک نہیں پہنچا تھا۔ لیکن خاتون جب ہسپتال پہنچی تھی تو وہ انتہائی تشویش ناک حالت میں تھی۔

ڈاکٹر حیدر سلیمان کے مطابق یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا اس عامل نے خود خاتون کے سر میں کیل ٹھونکا تھا یا پھر کسی اور نے۔ پاکستان میں کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے خود اپنے ماتھے میں کیل ٹھونکا تھا۔ اس خاتون کے مطابق وہ اپنے خاوند کی جانب سے بیٹا پیدا کرنے کے دباؤ میں تھی۔

خاتون کے پہلے بھی تین بچے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق اس متاثرہ خاتون کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اس خاتون کے شوہر نے بیٹی پیدا ہونے کی صورت میں اسے گھر سے نکال دینے کی دھمکی دی تھی۔

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے سماجی رویوں میں بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اب بھی بہت سے خاندان سمجھتے ہیں کہ بیٹا نہ صرف ان کی نسل کو بڑھائے گا بلکہ مستقبل میں پیسے کما کر خاندان کی مالی معاونت کرے گا۔

پاکستان: ’عورت کارڈ‘ کا مثبت استعمال

اس واقعہ پر پاکستان میں کئی افراد نے ایسے رویوں پر تنقید کی ہے۔ صحافی جہانگیر علی کا کہنا تھا،  ''بھارت میں بیٹے کی پیدائش کے لیے حاملہ عورت کو پیٹا جاتا ہے اور پاکستان میں اس میں کیل ٹھونک دیا جاتا ہے۔‘‘

ٹوئٹر یوزر محمد فرہان کا کہنا تھا کہ یہ کہانی مذہب کے غط استعمال میں جکڑی پاکستانی خواتین کی کہانی ہے۔

پاکستانی سیاست دان شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا، ''پاکستان بھارتی مسلمان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہا ہے، بہت اچھی بات ہے۔ لیکن ہماری حکومت کب ان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، جن کو ریپ، ہراساں، ذلیل اور قتل کیا جاتا ہے؟ پہلے اپنے گھر کو درست کریں۔‘‘

پاکستان میں جعلی عاملوں کا کاروبار عام ہے۔ کئی خاندان اپنی قسمت بدلنے کی خواہش سے ان عاملوں کے پاس جاتے ہیں۔ اکثر ان عاملوں کو بھاری فیس ادا کی جاتی ہے۔ سن 2017 میں ایک مزار کے عہدیدار نے اپنے روحانی پیشوا کے کہنے پر بیس عقیدت مندوں کو قتل کر دیا تھا۔

ب ج، ا ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)