1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

2014: سوچی اولمپکس اور برازیل ورلڈ کپ کا سال

29 دسمبر 2014

روسی شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس اور برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ، سال 2014ء میں کھیلوں کے حوالے سے اہم ترین ایونٹس رہے۔

https://p.dw.com/p/1EB96
تصویر: Reuters

یہ دونوں ایونٹس صرف کھیل کے میدانوں ہی میں نہیں بلکہ ان سے باہر کے معاملات کے حوالے سے بھی خبروں میں بڑی سرخیاں بنے رہے۔

روسی شہر سوچی میں ہونے والے ان کھیلوں پر مجموعی طور پر 51 بلین ڈالرز خرچ کیے گئے۔ تاریخ کے مہنگے ترین سرمائی اولمپکس میں میزبان روس میڈل ٹیبل پر بھی سرفہرست رہا۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک برازیل کو نہ صرف سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں سات کے مقابلے میں ایک گول کی عبرتناک شکست برداشت کرنی پڑی بلکہ یہ وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے میں بھی ناکام رہا اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس ورلڈ کا فاتح جرمنی رہا۔

جرمنی نے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
جرمنی نے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاتصویر: Martin Rose/Getty Images

کھیل کے میدان میں جرمن گول کیپر مانویل نوئر معروف ترین کھلاڑیوں پرتگال کے کرسٹیانو رینالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور یہ دونوں کھلاڑی نوئر کے خلاف گول نہ کر پائے۔ مانویل نوئر اب گزشتہ چھ سالوں کے دوران ورلڈ فٹبالر آف دا ایئر یا سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز جیتنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کے مقابلے میں اس اعزاز کے لیے بھی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

فٹبال کے اس سب سے بڑے سالانہ انعام کا اعلان اگلے برس 12 جنوری سے قبل نہیں کیا جائے گا۔ یہ وقت نوئر کی ٹیم یعنی جرمنی کی طرف سے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دینے کے چھ ماہ کے اندر بنتا ہے۔

جرمن ٹیم نے ٹورنامنٹ کا آغاز رونالڈو کی ٹیم پرتگال کے خلاف صفر کے مقابلے میں چار گولوں کی شاندار فتح سے کیا تاہم یوآخم لوو کی اس ٹیم کی اس ورلڈ کپ کے دوران سب سے بڑی اور یادگار فتح میزبان ملک برازیل کے خلاف تھی جس کا اہم تین کھلاڑی نیمار انجری کے باعث میدان کے باہر میچ دیکھنے کے علاوہ اپنی ٹیم کی کوئی اور مدد نہ کر پایا۔

ورلڈ کپ سے قبل فٹبال کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے برازیل میں انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم تحفظات رکھنے والوں کی توقع کے برعکس یہ ایونٹ کامیاب ثابت ہوا۔ اسی بدولت اب یہ امید بھی بڑھ گئی ہے کہ برازیلی دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 2016ء کے اولمپکس کھیلوں کا انعقاد بھی کامیاب ثابت ہو گا۔