یوکرینی فوج روس کے زیرقبضہ علاقے آزاد کرانے کے لیے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہے مگر یہ لڑائی ڈونیٹسک اور لوہانسک شہروں کے گلی محلوں تک میں ممکن ہے۔ اسی لیے یوکرینی فوجی اربن وار فیئر یعنی عمارتوں اور دیگر شہری ڈھانچے میں جنگ کی مشقوں میں مصروف ہیں۔ تاہم یہ لڑائی فوجیوں کی اپنی زندگی کے لیے کئی طرح کے خطرات کی حامل ہوتی ہے۔