یورپی فٹ بال چیمپئینزلیگ : مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح
22 مئی 2008مانچسٹر یونائیٹڈ کا شماردنیا کے بہترین فٹ بال کلبوں میں ہوتا ہے اور اس بات کا اندازی اس چیز سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ میں اس بہترین فٹ بال کلب نےسترہ مرتبہ کی ریکارڈ حد تک انگلش فٹ بال چیمپئین شپ جیتنے کا اعزازحاصل کر رکھا ہے۔
بدھ کی رات روس کے دارلحکومت ماسکو میں ہونے والے اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی مرتبہ چیمپئینز لیگ کا فائنل دو انگلش ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
مقابلہ شروع ہی سےانتہائی دلچسپ اورسخت رہا،اورنوے منٹ کا کھیل پورا ہونے پرمیچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ بعد میں کھیل کے وقت میں اضافہ بھی کیا گیا مگراضافی وقت کے دو ہاف پورے ہونے کےبعد بھی یہ میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ فیصلہ پینلٹی کِکس کی بنیاد پر ہوا، جس کے نتیجے میں مانچسٹڑ یونائیٹڈ نے چیلسی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت پر نہ صرف ماسکو میں موجود اس کلب نے شائقین نے خوشیاں منایئں بلکہ انگیلنڈ کے شہرمانچسٹرمیں بھی ایک میلے کا سماں بن گیا۔ اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کراپنے کلب کی جیت کی خوشیاں منائیں۔