1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی شاہی خاندان، اسکینڈلز کے باوجود مقبول

Afsar Awan8 جنوری 2013

نیم برہنہ تصاویر سے لے کر مہنگے سفر اور پرتعیش زندگی گزارنے جیسے اسکینڈلز کے باعث کیا گزشتہ 12 ماہ یورپی شاہی خاندانوں کے لیے مشکل رہے ہیں؟ بہت سے حوالوں سے ایسا لگتا نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/17FWD
تصویر: Getty Images

برطانوی شہزادے ہیری کی لاس ویگاس میں قابل اعتراض تصاویر اور چھٹیوں کے دوران شہزادی کیٹ میڈلٹن کی ایک پاپارازی فوٹوگرافر کی طرف سے کھینچی جانے والی نیم برہنہ تصاویر منظر عام پر آنے کے باوجود برطانیہ میں شاہی خاندان کے لیے حمایت ابھی بھی کافی زیادہ ہے۔

اسی طرح یورپ کے دیگر ممالک میں موجود شاہی خاندانوں کو بھی بظاہر کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، بھلے اسپین کے بادشاہ کے بہت مہنگے سفر پر پیدا ہونے والا تنازعہ منظر عام پر آیا ہو یا سویڈن کے بادشاہ کا قابل اعتراض رویہ زبان زد عام ہوا ہو۔

سویڈن میں گزشتہ برس فروری میں ولی عہد شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینئل کے ہاں شہزادی Estelle کی ولادت عوام میں خوشیوں کا باعث بنی
سویڈن میں گزشتہ برس فروری میں ولی عہد شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینئل کے ہاں شہزادی Estelle کی ولادت عوام میں خوشیوں کا باعث بنیتصویر: AP

یہی نہیں بلکہ شاہی خاندانوں کے حوالے سے اکثر بری خبروں کے ساتھ ساتھ گزشتہ برس اچھی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہیں۔ مثال کے طور پر ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم کی شریک حیات شہزادی کیٹ میڈلٹن کے حاملہ ہونے کی خبر بھی گزشتہ برس ہی سامنے آئی۔ اس خبر پر خوشگوار عوامی رد عمل سے احساس ہوا کہ برطانوی شاہی خاندان کے لیے ابھی بھی لوگوں کے دلوں میں کس قدر پیار اور احترام ہے۔

گزشتہ برس برطانوی شاہی خاندان کے لیے اہم خبروں میں ملکہ الزبتھ دوئم کی 86 ویں سالگرہ منانا بھی شامل رہا۔ 2012ء ہی میں ملکہ کی تاج پوشی کی 60 ویں سالگرہ منائی گئی جبکہ ان کی شہزادہ فلپ سے شادی کے 65 کامیاب برس بھی مکمل ہوئے۔

تاہم ان کےپوتے شہزادہ ہیری کی لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں پارٹی گرلز کے ساتھ برہنہ تصاویر ملکہ کے غم وغصے کا باعث بنیں۔ یہ تصاویر دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر تو بہت زیادہ تلاش کی گئیں مگر اخبارات اس حوالے سے خاموش ہی رہے۔

2012ء ہی میں ملکہ کی تاج پوشی کی 60 ویں سالگرہ منائی گئی جبکہ ان کی شہزادہ فلپ سے شادی کے 65 کامیاب برس بھی مکمل ہوئے
2012ء ہی میں ملکہ کی تاج پوشی کی 60 ویں سالگرہ منائی گئی جبکہ ان کی شہزادہ فلپ سے شادی کے 65 کامیاب برس بھی مکمل ہوئےتصویر: AP

اسپین کے بادشاہ خوآن کارلوس Juan Carlos اور وہاں کے شاہی خاندان کو بھی سال 2012ء میں مختلف اسکینڈلز کا سامنا کرنا پڑا۔ صحافی Pilar Eyre نے ایک کتاب شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ خوآن کارلوس کے ناجائز جنسی تعلقات کا ایک لمبا سلسلہ ہے۔ اس کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملکہ صوفیہ اور شاہ کارلوس کے ازدواجی تعلقات کا سلسلہ کئی دہائیوں سے منقطع ہے۔

شاہ کارلوس کے لیے سب سے بڑا دھچکا یہ اسکینڈل بنا جس سے پتہ چلا کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ افریقی ملک بوٹسوانہ میں ہاتھی کا شکار کیا تھا جس پر بہت زیادہ اخراجات آئے تھے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسپین شدید اقتصادی بحران کا شکار تھا۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد عوام کا غم و غصہ کم کرنے کے لیے بادشاہ نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے وعدہ کیا کہ ’آئندہ ایسا نہیں ہوگا‘۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملکہ صوفیہ اور شاہ کارلوس کے ازدواجی تعلقات کا سلسلہ کئی دہائیوں سے منقطع ہے
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملکہ صوفیہ اور شاہ کارلوس کے ازدواجی تعلقات کا سلسلہ کئی دہائیوں سے منقطع ہےتصویر: Reuters

سویڈن میں گزشتہ برس فروری میں ولی عہد شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینئل کے ہاں شہزادی Estelle کی ولادت عوام میں خوشیوں کا باعث بنی۔ تاہم اکتوبر میں بادشاہ کارل گسٹاف Carl Gustaf کی ایک غیر قانونی طور پر شائع شدہ سوانح حیات کے بارے میں تنازعے نے ایک بار پھر شاہی محل کو مشکلات میں پھنسا دیا۔ بادشاہ کی یہ سوانح 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔

اس سوانح حیات میں، جو زیادہ تر نائٹ کلب کے مالکان اور گمنام ذرائع کے حوالے دیتے ہوئے لکھی گئی ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ بادشاہ اپنی سکیورٹی کا رسک لیتے ہوئے اکثر نائٹ کلبوں کا رُخ کرتے تھے۔

aba / mm (dpa)