1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یادیو کیس من گھڑت معلومات پر مبنی ہے، بھارتی وکیل کے دلائل

18 فروری 2019

پاکستان ميں زيرحراست مشتبہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کيس پرعالمی عدالت برائے انصاف ميں جاری سماعت میں بھارتی وکلاء نے کہا کہ یادیو کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی مضحکہ انگیز اور جھوٹے پروپیگنڈا پر مشتمل ہے۔

https://p.dw.com/p/3Db4N
Pakistan Islamabad Kulbhushan Jadhav
تصویر: Reuters/F. Mahmood

ہالينڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت برائے انصاف میں بھارتی مشتبہ جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے پہلے دن بھارتی وکیل نے دلائل پیش کیے۔ بھارتی وکیل کے بقول، یادیو کا فوجی عدالت میں مقدمہ مضحکہ انگیز اور  مبالغہ آمیز معلومات پر مبنی ہے۔ بعد ازاں بھارتی وکیل نے عدالت سے کہا کہ اسلام آباد حکومت یادیو کو فوری رہائی کا حکم جاری کرے۔

بھارتی وکیل ہریش سالوے نے اپنے دلائل میں عالمی عدالت انصاف کے ججوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے جاری بھارتی شہری کلبھوشن یادیو پر بیتنے والے صدموں کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت یادیو کی رہائی کا حکم دے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ  انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ عدالت انسانی حقوق کو حقیقت میں تبدیل کرکے دکھائے۔

Internationaler Strafgerichtshof in Den Haag | Prozess Kulbhushan Jadhav
تصویر: Reuters/E. Plevier

قبل ازیں بھارت کا اصرار تھا کہ يادیو جاسوس نہيں ہے اور اسے پاکستان ميں اغواء کيا گيا۔ بھارت نے موقف اختيار کر رکھا ہے کہ اسلام آباد نے يادیو تک ’کونسلر رسائی‘ کی راہ روک کر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔ آئی سی جے نے دو برس قبل يادیو کی سزا پر عملدرآمد سے پاکستان کو روک ديا تھا۔ اب اس سلسلے ميں بھارت کی جانب سے نئے سرے سے کيس پيش کيا جا رہا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی وکیل کی جانب سے بھارت کے دلائل کے جوابات کل بروز منگل پیش کیے جائیں گے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق اس مقدمے میں پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل انور منصور، ڈاکٹر فیصل اور خاور قریشی کر رہے ہیں۔

Internationaler Strafgerichtshof in Den Haag | Prozess Kulbhushan Jadhav
تصویر: Reuters/E. Plevier

واضح رہے  بھارتی زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ ہفتے جمعرات کو پیش آنے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد اب دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں جاری سماعت کی وجہ سے دونوں جوہری ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہوچکے ہیں۔

ع آ / ع ت (نیوز ایجنسیاں)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں