ہیمبرگ میں صفائی مہم
جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران ہونے والے ہنگاموں کی وجہ سے ہیمبرگ شہر میں زبردست تباہی پھیلی۔ پولیس اور انتظامیہ نے صفائی میں مصروف شہریوں کی زبردست پذیرائی کی ہے۔
فیس بک زندہ باد
ہیمبرگ کے ایک باسی نے سماجی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔ ’ہیمبرگ کو صاف کیجئے‘ نامی مہم کے اعلان کے بعد ہزاروں شہری اس کام کے لیے نکل پڑے۔
رضاکار
ہیمبرگ میں کی جانے والی اس صفائی مہم میں 10 ہزار سے زائد رضاکار شریک ہیں۔ یہ افراد ’’شہر کی شکل بحال‘‘ کرنا چاہتے ہیں۔
’شانزن فیئرٹل‘
جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران ہیمبرگ کے اس علاقے میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اتوار کے دن سے یہاں کے باسی اپنے علاقے کی سڑکوں کی صفائی میں لگے ہوئے ہیں۔
بربادی
بلوائیوں نے شانزن فیئرٹل کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔ ہر جانب کچرے کے ڈرم، ٹوٹی پھوٹی سائیکلیں، نذر آتش کی جانے والی اشیاء کی راکھ اور توڑی جانی والی کھڑکیوں کے شیشے بکھرے پڑے تھے۔
دیواروں پر نعرے
ہنگامہ آرائی کے دوران دیواروں پر بھی اسپرے پینٹ سے نعرے لکھے گئے اور نقش نگار بھی بنائے گئے۔ پینٹ کے ان نشانات کی صفائی کافی مشکل ثابت ہوئی۔
سامان اپنا اپنا
لوگ کوڑا جمع کرنے کے لیے تمام تر ضروری سامان اپنے گھروں سے اپنے ساتھ لائے۔ ان میں دستانے، بالٹیاں، تھیلے، برش اور جھاڑو وغیرہ شامل ہے۔
صفائی کرنے والوں کی مدد
اتوار کے روز ہیمبرگ کا موسم قدرے گرم تھا۔ اس دوران بہت سارے شہریوں نے کام میں مصروف افراد کی بھوک اور پیاس بجھانے کے لیے انتظامات کیے تھے۔