1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہر کسی کے لیے ماہانہ بنیادی آمدنی، یورپ کا ممکنہ راستہ

30 نومبر 2020

براعظم یورپ میں یقینی بنیادی آمدن یا تنخواہ کے حوالے سے مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ اس تناظر میں براعظم کے شہریوں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کرے۔

https://p.dw.com/p/3m0P2
43 | Film | Universal basic income—tools for social
transformation
تصویر: DW/U. Wagner

جرمنی میں اگلے موسم بہار میں ماہانہ بنیادی تنخواہ کے حوالے سے ایک آزمائشی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اس پرا جیکٹ میں شامل افراد کو ایک مقررہ تنخواہ دی جائے گی۔ اس پراجیکٹ میں تقریباً دو ملین افراد نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک سو بائیس افراد کو ماہانہ بارہ سو یورو تنخواہ دی جائے گی اور اس میں دوسری مراعات شامل نہیں ہوں گی۔ منتخب کردہ ایک سو بائیس افراد یہ تنخواہ تین سال تک موصول کرتے رہیں گے۔

جرمن اقتصادی تحقیقی ادارے کا ریسرچ پراجیکٹ

یہ آزمائشی پراجیکٹ جرمن ادارے برائے اقتصادی تحقیق (DIB) کا ہے اور اس کا مقصد ایک بنیادی تنخواہ کا تعین کرنا ہے۔ یہ ادارہ اپنی ریسرچ میں یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ ایک غیر مشروط تنخواہ کتنی ہو سکتی ہے اور اس کے انسانی معاشرتی رویوں پر کیسے اثرات مرتب ہو سکیں گے؟ اس پراجیکٹ میں مقررہ تنخواہ وصول کرنے کی درخواست ایک فلسطینی تارک وطن خاتوں مروا فتفتا نے بھی دی اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو یہ احساس ہے کہ آزادی کا مقصد مالی اعتبار سے بااختیار ہونا ہے۔ برلن کی رہائشی فتفتا کا خیال ہے کہ ایک معقول تنخواہ سے داخلی بے چینی اور اسٹریس دور ہو جاتا ہے۔

43 | Film | Universal basic income—tools for socialtransformation
’یونیورسل بیسک انکم ‘ کو معاشرتی منتقلی کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔تصویر: DW/U. Wagner

ماہانہ بنیادی تنخواہ

ایک ماہانہ بنیادی تنخواہ سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ ریاست اس کی ضامن ہو گی کہ وہ کسی بھی شخص کو ایک مقررہ رقم ماہانہ تنخواہ کی مد میں دے گی اور اس میں کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی نہیں دیکھا جائے گا کہ وصول کنندہ کون ہے اور وہ کیا کرتا ہے۔ اس تنخواہ کے ساتھ ساتھ وصول کرنے والا اضافی آمدن کے سلسلے کو بھی جاری رکھ سکے گا۔ جرمن ادارے برائے اقتصادی ریسرچ کے ایک محقق ژؤرگن شُپ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس تحقیقی عمل سے کم از کم اس نظریاتی بحث کو ایک سمت دینے کی کوشش کی جائے گی، جس کا تعلق ایک ماہانہ بنیادی تنخواہ سے ہے۔ شُپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ریسرچ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ اگر کسی ایک فرد کو طویل عرصے تک غیر مشروط بنیادی تنخواہ دی جائے تو اسے وصول کرنے والے فرد کی سوچ اور روزمرہ عوامل کس حد تک تبدیل ہوں گے۔

Afrika | Mobile money
ایک افریقی گاؤں میں یونیورسل بیسک انکم کی ادائیگی کو موبائیل فون پر چک کیا جا سکتا ہے۔تصویر: Getty Images/AFP/Y. Chiba

یورپی اقوام میں بحث

ایک بنیادی تنخواہ دے کر یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا ریاست کے پاس اتنی معقول آمدن ہے کہ وہ ماہانہ بنیاد پر اپنے شہریوں کو معقول رقم ادا کر سکے ؟ ریاست کے خزانے میں مسلسل آمدن کی ایک بنیاد مختلف ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم بھی ہوں گی۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ریاستی ماہانہ تنخواہ ایک بہت بڑی حیثیت کی حامل ہو گی اور متوسط طبقے کے لیے اس تنخواہ کا اثر قدرے کم ہو گا۔ ایک بنیادی تنخواہ کے تصور پر یورپی اقوام میں بحث و تمحیص کا سلسلہ ایک عرصے سے شروع ہے۔ اس تناظر میں عام لوگوں نے یورپی کمیشن کی توجہ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک معقول ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے اپنی سفارشات سامنے لائے۔ اس تصور سے مراد یہ بھی لی گئی ہے کہ اگر اس کا نفاذ کسی صورت میں ہوتا ہے تو علاقائی اختلافات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشرتی و معاشی ربط بھی بڑھے گا۔

میرژام بینیکے (ع ح، ک م)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں