بھارتی ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ گائے کے گوبر سے کووڈ انیس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ طبی حلقوں کے مطابق ایسے شواہد نہیں کہ گائے کا گوبر یا پیشاب اس عالمی وبا کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم قدامت پسند ہندو اسے کورونا سے تحفظ کی ضمانت اور اس کا علاج بھی قرار دے رہے ہیں۔