پاکستان ميں انسانی حقوق کے ليے آواز اٹھانے والی ممتاز کارکن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ایڈوکیٹ حنا جيلانی نے ڈی ڈبليو اردو سروس کی سربراہ کشور مصطفی کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ اب تک سامنے آنے والے اقدامات سے بظاہر ايسا لگتا ہے کہ ملک کسی نئی سمت ميں نہيں بلکہ بہت پرانے ضياء الحق کے دور کے پاکستان کی طرف واپس جا رہا ہے۔ جيلانی نے ملک کو درپيش چيلنجز پر بھی اپنی رائے کا اظہار کيا۔