1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا اور جرمن معیشت: سات سال بعد برآمدات میں پہلی بار کمی

9 فروری 2021

دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت جرمنی کی اقتصادی کارکردگی میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تنزلی کے نتیجے میں گزشتہ برس سات سال بعد ملکی برآمدات کی مالیت میں پہلی بار کمی ہوئی، جو نو فیصد کے برابر رہی۔

https://p.dw.com/p/3p79Y
جرمن شہر بریمن میں بریمرہافن کی بندرگاہ: جرمن ادارے بی ایم ڈبلیو کی تیار کردہ برآمدی گاڑیاں اور ایک مال بردار بحری جہازتصویر: picture-alliance/dpa/I. Wagner

جرمن معیشت بنیادی طور پر ایک برآمدی معیشت ہے اور اسی لیے اس کی سالانہ کارکردگی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ملک کی مجموعی برآمدات کی صورت حال کیسی رہی۔ دو ہزار بیس کے دوران جب کورونا وائرس کی عالمی وبا اپنے عروج پر تھی اور اس مرض نے کروڑوں انسانوں کو بیمار اور لاکھوں کو ہلاک کر دینے کے علاوہ عالمی معیشت کو بھی انتہائی بری طرح متاثر کیا تھا، جرمن برمدآت کی مالیت میں 9.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جرمن ریل نیٹ ورک کے لیے 86 ارب یورو کا پیکیج

برآمدات کی مالیت 1205 بلین یورو

وفاقی جرمن دفتر شماریات کی طرف سے منگل نو فروری کو جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020ء میں ملکی برآمدی شعبے کی کارکردگی میں اتنی کمی ہوئی کہ ایسی تنزلی 2009ء کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔

اس کے علاوہ 2013ء کے بعد 2020ء میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ملکی برآمدات کی مالیت میں اضافے کے بجائے کمی ہوئی۔

ہنگری میں بی ایم ڈبلیو کی پہلی فیکٹری، ایک ارب یورو کا منصوبہ

درآمدات کی مالیت 1025 بلین یورو

وفاقی دفتر شماریات کے مطابق گزشتہ برس جرمن برآمدات کی مالیت 1205 بلین یورو رہی، جو 2019ء کے مقابلے میں 9.3 فیصد کم تھی۔ 2009ء میں عالمی مالیاتی بحران کے دوران جرمن برآمدات کی مالیت میں 18.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈیزل اسکینڈل: جرمن کار ساز کمپنی آؤڈی کے سربراہ گرفتار

شہر ویزباڈن میں قائم جرمن دفتر شماریات کے مطابق پچھلے سال جرمن درآمدات کی مالیت میں بھی کمی ہوئی، اور ان کا حجم 2019ء کے مقابلے میں 7.1 فیصد کمی کے ساتھ تقریباﹰ 1025 بلین یورو رہا۔ ملکی درآمدات میں اتنی زیادہ کمی بھی 2009ء کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔

ڈیزل گاڑیاں، بائے بائے

بیرونی تجارت کا توازن جرمنی کے حق میں

2020ء میں 1205 بلین یورو کی برآمدات اور 1025 بلین یورو کی درآمدات میں مالیاتی فرق تقریباﹰ 180 بلین یورو رہا۔ یہی مالیاتی فرق وہ تجارتی فائدہ بھی تھا، جو کورونا وائرس کی وبا کے باوجود جرمنی کو پچھلے سال بیرونی تجارت میں ہوا۔

جرمن کمپنی مرسیڈیز کو نو بلین یورو منافع، ورکرز کے لیے بونس

بین الاقوامی اقتصادی ماہرین کے مطابق گزشتہ برس عالمی معیشت میں کساد بازاری کا سال ثابت ہوا تھا مگر اس سال عالمی معیشت کی کارکردگی میں کافی حد تک بحالی کی امید ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا دوہرا فائدہ بھی جرمنی کو ہو گا کیونکہ ایک تو خود جرمنی معیشت بھی دوبارہ بہتری کی طرف جائے گی اور دوسرے یہ کہ بیرونی دنیا میں اقتصادی بہتری اور گرم بازاری کا فائدہ جرمن برآمدی شعبے کو بھی پہنچتا ہے۔

م م / ع س (ڈی پی اے، روئٹرز، اے ایف پی)