بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہری کووڈ انیس کی وبا سے پہلے بھی لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کرنے کے عادی رہے ہیں۔ لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیوں کی تمام تر تقریبات منسوخ ہونے لگیں۔ نئے کورونا ضوابط نے کشمیریوں کو شادی بياہ کے موقع پر اپنی صدیوں پرانی روایات تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔