کرسمس گیت، مارایا کیری جرمن چارٹ پر پہلی پوزیشن پر
کورونا وبا میں چھٹیوں کا رنگ غالب ہونا فطری عمل ہے۔ جرمن میوزیکل چارٹ پر کینیڈین گلوکارہ مارایا کیری کا گیت سب سے مقبول نغمہ قرار دیا گیا ہے۔
آل یُو وانٹ فار کرسمس اِز یُو
یہ گیت سن 1994 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ مارایا کیری کا یہ مقبول گیت اب مسلسل دوسرے برس بھی امریکی بِل بورڈ پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ اب یہ جرمن چارٹس پر بھی ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ اس کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ سن 2017 تک اس کی رائلٹی میں ساٹھ ملین ڈالر ادا کیے گئے۔
آخری کرسمس
’لاسٹ کرسمس‘ کو ویم (Wham) نامی انگریز میوزیکل بینڈ نے گایا تھا۔ یہ گیت سن 1984 میں پہلی مرتبہ ریلیز کیا گیا۔ اپنی ریلیز کے بعد سے یہ دنیا بھر میں کرسمس کے مقبول گیتوں میں شمار ہوتا ہے۔ روان برس یہ ایک مرتبہ پھر جرمن چارٹ پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
شاندار خواب
’ونڈرفل ڈریم‘ گیت کو امریکی پاپ سنگر میلینی تھورنٹن نے گایا تھا۔ یہ کرسمس کے ان تین گیتوں میں شمار ہوتا ہے، جسے ہر سال کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بڑے دل سے سنا جاتا ہے۔ تھورنٹن سن 2001 میں ایک ہوائی حادثے میں چونتیس برس کی عمر میں ہلاک ہو گئی تھیں لیکن اپنے اس گیت کی وجہ سے وہ آج بھی زندہ ہیں۔ یہ گیت ان کی ہلاکت کے بعد ریلیز کیا گیا تھا۔ جرمن چارٹس پر یہ تیسری پوزیشن پر ہے۔
کرسمس پر گھر واپسی
یہ باعثِ افسوس ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے رواں برس بہت سارے لوگ گھروں کو واپس نہیں جا سکیں گے۔ اُن کے لیے کرسمس کا یہ گیت ’ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس‘ برطانوی گلوکار اور گیت نگار کرس ریا نے سن 1986 میں گایا تھا۔ کرسمس کے گیتوں میں اس کو جرمن چارٹس پر چوتھی پوزیشن ملی ہے۔
کرسمس کی خوشیاں مبارک
انگلش علاقے ویلز کے گلو کار اور گیت نگار شاکن اسٹیونز نے مختلف انداز کی گھنٹیوں اور سیکسوفون کے ملاپ سے ایک گیت ’میری کرسمس ایوری وَن‘ سن 1985 میں گایا تھا۔ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ جرمن چارٹس پر پانچواں مقام حاصل کر نے میں کامیاب رہا۔
یہ آغاز ہے۔۔۔۔
کینیڈین گلوکار مائیکل بُوبلے کا مشہور گیت ’ان بِگنِگ ٹو۔۔۔۔‘ کو جرمن کرسمس گیتوں کے چارٹس پر چھٹی پوزیشن ملی ہے۔ اس گیت کو سن 1950 میں میریڈتھ ولسن نے لکھا تھا۔ اس گیت کو مقبول کئی موسیقاروں نے کمپوز کیا اور ان میں پیری کومو اور بِنگ کراسبائی بھی شامل ہے۔ اس کو کلاسیک گیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
پرجوش کرسمس کا وقت
پال مک کارٹنی نے سن 1979 میں اپنا گیت ’ونڈرفل کرسمس ٹائم‘ ریلیز کیا تھا۔ پہلے اکیلے گایا پھر ان کے میوزیکل بینڈ ’ونگز‘ نے بھی گا کر ریلیز کیا۔ اس کی موسیقی بہت جاندار ہے۔ سن 2020 میں اس کو ساتواں مقام حاصل ہوا۔
کرسمس کی خوشیاں
سن 1971 میں مشہور گلوکار جان لینون اور ان کی بیوی یوکو اونو نے ’ہیپی کرسمس۔۔۔وار از اوور‘ گیت گایا تھا۔ جرمن چارٹ کے مرتبین کے مطابق اس گیت کی مقبولیت حالیہ عرصے میں بڑھی ہے اور کرسمس گیتوں میں اب یہ ٹاپ ٹین میں شمار ہونے لگا ہے۔ اس وقت اس کی پوزیشن آٹھویں ہے۔
سانتا کی سرگوشی
حالیہ دور میں گلوکارہ آریانا گرانڈے نے کرسمس کی محبت بھری کہانیوں کے پس منظر میں ’ سانتا ٹیل مِی‘ گیت سن 2014 میں گایا۔ اسے خاص طور پر نئی نسل نے خوب پسند کیا۔ اسی پسندیدگی نے آریانا گرانڈے کے گیت کو جرمن کرسمس سانگز کے چارٹس پر نویں پوزیشن نوازی ہے۔
کرسمس بیکری
جرمن زبان کے گیت نگار اور گلوکار رالف سُوکووسکی نے ایک گیت ’اِن ڈیر وائناخٹس بیکارائی‘ گایا اور یہ پسند بھی کیا گیا۔ یہ گیت جرمن بیکریوں میں کرسمس کے موقع پر بنائے جانے والے مخصوص بسکٹوں کے بارے میں ہے۔ یہ ان چند گیتوں میں شمار ہوتا ہے، جنہیں کرسمس گیتوں میں مقبولیت حاصل ہو سکی۔ اس کی پوزیشن دسویں ہے۔