فہیم الزماں کراچی کے سابق منتظم ہونے کے علاوہ بلدیاتی اور شہری امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے کراچی کا کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی۔ ڈوئچے ویلے کے نمائندے رفعت سعید نے فہیم الزماں سے اس بیان کی وجوہات اور پس منظر جاننے کی کوشش کی ہے۔