1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی، شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقع، 11 افراد ہلاک

25 نومبر 2023

کراچی کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/4ZREu
Pakistan | Feuer in Shopping Mall | Karachi
تصویر: Rizwan Tabassum/AFP

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موجود آر جے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور کم از کم 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

چھ منزلہ اس عمارت میں آگ لگنے کا واقع آج صبح پیش آیا۔ اس وقت اس بلڈنگ میں 60 سے زائد افراد موجود تھے۔

چھیپا ویلفئیر آرگنائزیشن کے ترجمان شاہد حسین کا کہنا تھا، ''ہم اب تک 11 لاشیں ہسپتال پہنچا چکے ہیں۔‘

ان کے مطابق جن میں سے سات کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمارت میں سے 40 دیگر لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

صوبائی وزارت صحت کے ایک ترجمان شبیر علی نے ہلاک شدگان اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

ٹیکسلا کی ماڈل ٹیکسٹائل فیکٹری

حسین نے بتایا کہ آگ جنریٹر کے شارٹ سرکٹ سے لگی اور عمارت کی دو منزلوں تک پھیل گئی۔ ناقص حفاظتی انتظامات اور قوانین نا ہونے کے باعث ایسے واقعات کو روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں بلڈنگنز میں آگ لگنے کے واقعات اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں۔

کراچی کے مئیر مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب عمارت کے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں کاروباری عمارتوں اور فیکٹریز میں آگ لگنے کے واقعات معمول کی بات ہیں اور حفاظتی انتظامت کی عدم موجودگی اور نفاذ کا کمزور نظام اکثر انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔ 2012 میں کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 250 مزدور جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

ر ب / ع ت (ایجنسیز)