جرمنی میں تاریخی مذہبی اور ثقافتی پس منظر کے حامل عوامی تہوار کارنیوال کو سال کا پانچواں موسم بھی کہا جاتا ہے۔ صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں دریائے رائن کے کنارے واقع شہروں میں یہ کارنیوال روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کارنیوال کے سلسلے میں ایک پارٹی ڈی ڈبلیو بون میں بھی منعقد ہوئی۔