چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے اسکینڈل میں راولپنڈی کی ایک متاثرہ لڑکی طیبہ نے پاکستانی لڑکیوں کو چینی باشندوں کے ساتھ شادیاں کرنے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی رسم و رواج کے مطابق شادیاں کرنے والے چینی شہریوں سے محتاط رہیں کیونکہ وہ اکثر آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں۔