پيٹ کی تکليف کی اہم ترين وجوہات
پيٹ کی تکليف تقريباً ہر کسی کو کبھی نہ کبھی تنگ ضرور کرتی ہے۔ ليکن کيا آپ جانتے ہيں کہ اس کے اسباب کيا ہو سکتے ہيں اور زيادہ اہم يہ بات ہے کہ اس سے بچا کيسے جا سکتا ہے؟
’ايفلاٹوکسنز‘
’ايفلاٹوکسنز‘ ايک قسم کی فنگس يا پھپوندی کو کہا جاتا ہے۔ اس پھپوندی کا اصل نام ’Aspergillus‘ ہے اور يہ ٹراپک اور سب ٹراپک علاقوں ميں پنپتی ہے۔ عموماً فيٹ يا چربی والی اشياء اس کے نشانے پر ہوتی ہيں مثلاً خشک ميوہ جات اور مختلف اقسام کے بيج۔ ’Aspergillus‘ ہر سال دنيا بھر ميں زراعت کی پچيس فيصد پيداوار کو متاثر کرتی ہے۔
خطرناک پھپوندی
اگر کسی شخص کی غذا ميں طويل دورانيے تک ’ايفلاٹوکسنز‘ شامل رہے چاہے کم ہی مقدار ميں کیوں نہ ہو، تو يہ جگر کے سرطان کا سبب بھی بن سکتے ہے۔ يہ حمل کے دوران بچے کو بھی متاثر کر سکتے ہے۔ مقدار اگر زيادہ ہو، تو يہ جگر ميں زہر پھيلنے اور ہلاکت کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ يہ ضروری ہے کہ اگر آپ اپنے کھانے پينے کی اشياء پر معمولی سی بھی پھپوندی ديکھيں، تو اس شے کو فوراً پھينک ديں۔
سالمونيلا
سالمونيلا ايسے بيکٹيريا کو کہا جاتا ہے جو کئی جانوروں کی انتڑيوں ميں پيدا ہوتے ہيں۔ اس انفيکشن کی کوئی ظاہری علامات بھی نہيں ہوتيں يعنی آپ متاثرہ جانور کو ديکھ کر يہ اندازہ نہيں لگا سکتے کہ اس ميں يہ وائرس ہے۔ يہ بيکٹيريا اس وقت پھيلتا ہے جب حفظان صحت کے اصولوں کا صحيح طريقے سے خيال نہ رکھا جائے۔ عموماً يہ مرغی ميں پايا جاتا ہے ليکن يہ بھی اہم ہے کہ پکانے سے اکثر يہ بيکٹيريا ختم بھی ہو جاتا ہے۔
ای کولی اور ای ايچ سی ايچ
’ايشریچيا کولی‘ ايک قسم کے بيکٹيريا کا نام ہے، جو پيٹ کی انتڑيوں ميں پيدا ہوتا ہے اور ہمارے جسم کے اندر اہم اعضاء کا کام متاثر کرتا ہے۔ اس بيکٹيريا کی زيادتی کئی اقسام کے انفکشنز کا سبب بنتی ہے بالخصوص ان لوگوں ميں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔
سلاد سے زيادہ اچھی غذا کيا، ليکن؟
سالمونيلا کی طرح ای کولی بيکٹيريا کو بھی پکا کر يا حدت سے مارا جا سکتا ہے۔ ليکن کھيرے اور سلاد کے پتوں ميں بھی يہ بيکٹيريا پايا جاتا ہے اور انہيں عموماً کھانے سے قبل پکايا نہيں جاتا۔ بہتر ہے کہ ايسی سبزيوں کو تازہ کھایا جائے۔ جن سبزيوں کو کچا کھايا جاتا ہے، انہيں تازہ خريد کر فوری کھايا جائے۔
لسٹيريا
لسٹيريا انتہائی خطرناک بيکٹيريا کا نام ہے اور يہ تقريباً ہر جگہ ہی ہوتے ہيں۔ انسانی جسم ميں يہ بلڈ پوائزننگ اور ميننجائٹس کا سبب بنتے ہيں۔ عمر رسيدہ افراد اور بچے اس کے زيادہ تر شکار بنتے ہيں۔ لسٹيریا کو بھی پکانے کے دوران ختم کيا جا سکتا ہے۔
وائرس بھی خطرناک
نورو وائرس مروڑ اور معدے ميں خرابی کی ایک عام سی وجہ ہے۔ بيکٹيريا کی طرح يہ وائرس بھی حفظان صحت کے اصولوں کا خيال نہ رکھے جانے کی وجہ سے پھيلتا ہے۔ اس سے بچنے کے ليے کھانے پينے کی اشياء کو پکايا جانا چاہيے۔ علاوہ ازيں ہاتھ باقاعدگی سے دھونے سے بھی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔