1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوپ بینیڈکٹ: مسلمانوں کو دکھ پہنچا ، مجھے افسوس ہے

16 ستمبر 2006

ویٹیکن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما پاپائے روم کواس بات پر سخت افسوس ہے کہ ان کی بات کا غلط مطلب سمجھا گیا ہے اور اس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYJe
تصویر: AP

اس بیان کے مطابق پوپ اسلام کے پیروکاروں کااحترام کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کے بیان کو صحیح طور پر سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل جرمنی کی چانسلر انگلا میرکل نے پوپ بینڈیکٹ شانزدہم کے اسلام کے بارے میں حالیہ متنازعہ بیانات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو پوپ کی بات سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے کہ جس میں درحقیقت مذاہب کے درمیان مکالمت اور گفتگو کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

جبکہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے پوپ کے اس وضاحتی بیان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔