1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک  بھارت کشیدگی، عالمی اسٹاک منڈیاں متاثر

27 فروری 2019

پاکستان کی جانب سے بھارت کے دو طیارے گرائے جانے کی خبر کے بعد ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر دو جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3EAgb
Pakistan schießt zwei indische Flugzeuge über Kaschmir-Region ab
تصویر: picture-alliance/dpa/AA/F. Khan

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارتی ڈیل کے  عالمی منڈیوں میں مثبت اثرات  دیکھے جا رہے تھے تاہم تجارتی مراکز اس وقت بُری طرح لرز گئے جب پاکستان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت کے سابق فوجی افسر اور سنگاپور کے ایس راجہ راتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر  انت موکھرجی نے بلوم برگ نیوز کو بتایا،’’ یہ ایک غیر یقینی صورتحال ہے۔ 1971ء کی جنگ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان یوں جوابی جنگی کارروائیاں نہیں کی گئی ہیں۔‘‘ موکھر جی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آگے کیا ہوگا لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے بھارتی کارروائی کا جواب دے دیا ہے اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور گرفتاریاں بھی۔

بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والے جہاز کیوں نہیں گرائے گئے؟

دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج

پاکستان میں کارروائی پر بھارت میں جشن کا ماحول

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس خبر سے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں یکدم ہلچل مچ گئی لیکن کچھ نقصانات کے بعد مارکیٹ کچھ حد تک واپس بحال ہوئی ہے۔ ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں  0.4 فیصد جبکہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصد  کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔